پاکستان

شہباز شریف کا رانا ثناء اللہ کی منشیات اسمگلنگ مقدمے میں بریت پر اظہار تشکر

اسلام آباد(آواز نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے رانا ثناء اللہ کی منشیات اسمگلنگ مقدمے میں بریت پر اظہار تشکرکرتے ہوئے کہا ہے کہ ان پر جھوٹا مقدمہ سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے، اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی قسمیں کھانے والے جھوٹوں کو آج اللہ تعالی سے توبہ کرنی چاہیے۔

رانا ثناء اللہ کے خلاف جھوٹا کیس بننا اور عدالت سے ان کا بری ہونا عوام کے لئے بھی مثال ہے کہ سابق حکومت نے کس طرح جھوٹ پر جھوٹ بولا اور بے بنیاد مقدمے بنائے۔

ہفتہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ہے جس نے بے گناہ رانا ثناءاللہ کو انصاف دیا، اللہ اور اس کے رسولﷺ کی قسمیں کھانے والے جھوٹوں کو آج اللہ تعالی سے توبہ کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ پر منشیات کا جھوٹا مقدمہ سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے، بہادر رانا ثناء اللہ نے بدترین سیاسی انتقام کے باوجود شکایت کا کبھی ایک لفظ نہیں کہا۔ شہباز شریف نے کہا کہ وقت کے منصف نے سچ جھوٹ، کھرے کھوٹے، بے گناہ اور گناہگاروں میں واضح لکیر کھینچ دی ہے۔

بدترین سیاسی انتقام کا بہادری سے مقابلہ کرنے پر رانا ثناء اللہ سمیت پارٹی اور سیاسی جماعتوں کے دیگر قائدین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

‘حکومت الیکشن میں جتنی دیر کرے گی اپنے لیے سیاسی قبرکھو دے گی’

وزیراعظم نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کے خلاف جھوٹا کیس بننا اور عدالت سے ان کا بری ہونا عوام کے لئے بھی مثال ہے کہ سابق حکومت نے کس طرح جھوٹ پر جھوٹ بولا اور بے بنیاد مقدمے بنائے۔

Rana Sanaullah drug smuggling case News | PMLN Urdu News | Rana Sana Ullah says that he was arrested on fake allegations

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اس کو ضرور پڑھیں
Close
Back to top button