پاکستان
عمران نے ڈی چوک آنے کی کوشش کی تو دھونی دیں گے: رانا ثناءاللہ
آئین کی خلاف ورزی ہوئی تو پھر وزیراعظم اور کابینہ سے کہیں گے کہ اختیار استعمال کریں، وزیر داخلہ
اسلام آباد (آواز نیوز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے ڈی چوک آنے کی کوشش کی تو دھونی دیں گے، ایف نائن پارک میں احتجاج کریں۔
اپنے ٹوئٹر بیان میں رانا ثناءاللہ نے کہا کہ پاگل اور احمق شخص سے کوئی بات نہیں ہو سکتی۔رانا ثناءاللہ نے کہا کہ آئین کی خلاف ورزی ہوئی تو پھر وزیراعظم اور کابینہ سے کہیں گے کہ اختیار استعمال کریں۔
مودی کی باہر کتنی جائیدادیں ہیں؟ عمران کا سوال
انہوں نے کہا کہ اس وقت اسلام آباد کے داخلی راستے کسانوں کے احتجاج کی وجہ سے بند کیے گئے ہیں۔