پاکستان

واپڈا ٹاون کے رہائشی جرائم پیشہ افراد کی کارروائیوں سے خوفزدہ

لاہور کے واپڈا ٹاون کے رہائشی جرائم پیشہ افراد کی کارروائیوں سے خوفزدہ خالی پلاٹوں میں آگ لگانے کے واقعات سے اردگرد کے مکین پریشان

لاہور(جی۔ایچ۔شیخ) لاہور کے علاقہ واپڈا ٹاون سوسائٹی میں جرائم پیشہ افراد کی لوٹ مار سے رہائش پذیر لوگ انتہائی خوف سے دوچار ہیں۔روز بروز گلیوں میں دن دیہاڑے عورتوں سے زیورات چھیننے کے واقعات اور خالی پلاٹوں میں آگ لگانے کی وارداتیں عام ہو گئی ہیں۔
کل رات جے۔ ٹو بلاک میں رات 2 بجے کسی نے خشک پتوں اور کچرے میں آگ لگا دی جسے اردگرد کے رہائشیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بجھایا۔

اس سے پیشتر اسی بلاک میں ایک خالی پلاٹ 397 میں آگ لگانے سے اس پلاٹ کی پشت والے گھر میں آگ لگ گئی تھی جسے رہائشی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت بجھایا تھا۔جب کہ فائر بریگیڈ تاخیر سے پہنچا تھا۔

واپڈا ٹاون کی سیکورٹی اور انتظامیہ اس ضمن میں بے بس نظر آتی ہے بلکہ یوں کہہ لیں کہ انتظامیہ کا سرے سے وجود ہی نہیں ہے۔

رہائشی سوسائٹی کی مرکزی شاہراہوں پر ریسٹورنٹس کے کاروبار کی وجہ سے سڑکیں بلاک ہونے اور جرائم پیشہ افراد کے بلاخوف و خطر سوسائٹی میں داخلے سے انتہائی تشویش اور کرب میں مبتلا ہونے کے باعث امن و سکوں کی خاطر اپنے مکان فروخت کر کے دوسرے علاقوں میں شفٹ ہونے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

ضمنی انتخابات میں عوام لوٹوں کو شکست دے کر بدلا لیں گے:عمران خان

Residents of Wapda Town fear the actions of criminals

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button