پاکستان

قومی سلامتی کمیٹی ا جلاس میں دہشتگردی کیخلاف آپریشن کی منظوری دی جائےگی: رانا ثنا اللہ

آپریشن کے ذریعے چند دنوں یا ہفتوں میں علاقے کو دہشتگردوں سے پاک کردیں گے، خیبرپختونخواہ حکومت کے ریاستی معاملات پر عدم تعاون کے باعث صورتحال خراب ہوئی، وفاقی وزیرداخلہ کا انٹرویو

اسلام آباد (آواز نیوز)وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے آج (جمعہ کو ) اجلاس میں دہشتگردی کیخلاف آپریشن کی منظوری دی جائے گی۔

ہوسکتا ہے کہ آپریشن شروع ہونے سے پہلے ہی دہشتگرد بھاگ جائیں، ورنہ چند دنوں یا ہفتوں میں علاقے کو پاک کردیں گے، خیبرپختونخواہ حکومت کے ریاستی معاملات پر عدم تعاون کے باعث صورتحال خراب ہوئی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہا کہ پاک فوج نے علاقوں کو دہشتگردی سے پاک کیا۔

اس کے بعد امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنا سی ٹی ڈی اور پولیس کا کام ہوتا ہے، پنجاب میں جب وزیراعلیٰ شہبازشریف تھے ، میرے پاس وزارت داخلہ کا چارج تھا، ہم نے بڑے بہتر انداز میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھا جو آج بھی ہے، خیبرپختونخواہ میں اس پر توجہ نہیں دی گئی۔

بلکہ وہاں اس وقت صورتحال یہ ہے کہ حکومت بالکل غیرحاضر ہے، وہ کبھی اسلام آباد پر چڑھائی کررہے ہوتے ہیں ، بنوں کا واقعہ ایک مثال دوں گا ، یہ تھانہ کرائے کی بلڈنگ میں ہے، وہاں باقاعدہ حوالات بھی نہیں تھی، اس کو کمرے سے نکال کررفع حاجت کیلئے بھی دوسری جگہ لے جاتے تھے۔

جس کا فائدہ اٹھا کر اس نے اسلحہ چھینا اور عملے کو یرغمال بنایا جو واقعے کی وجہ بنا۔انہوں نے کہا کہ ، ہماری مسلح افواج پوری طرح فعال متحرک ہیں،ہمیں یقین ہے کہ جب آپریشن شروع ہوگا تو وہ بھاگ جائیں گے، دہشتگردوں کے ساتھ جو نرمی اختیار کی گئی، یا سوچا گیا کہ وہ ہتھیار ڈال کر قانون کے نیچے آجائیں یہ سوچ غلط نہیں تھی، لیکن ٹھیک ہے اگر وہ اس پر نہیں آئے تو ٹھیک وہ اب سامنا کریں گے۔

معاشی بحران کیساتھ دہشتگردی کی نئی لہر کا بھی سامنا ہے:مراد علی شاہ

خیبرپختونخواہ کے علاقوں کو دہشتگردوں سے چند دنوں یا ہفتوں میں صاف کردیں گے۔امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے پولیس اور سی ٹی ڈی کی پوری طرح سے فنڈنگ اور متحرک ہونا بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاستی معاملات پر عدم تعاون اور سیاست کی وجہ سے صورتحال خراب ہوئی۔

ہم نے خیبرپختونخواہ کو بلایا کہ بتائیں وہاں کیا صورتحال ہے اور مدد چاہیے تو انہوں نے آنے سے انکار کیا، ریاستی اور جان ومال کے معاملات میں عدم تعاون کی وجہ سے صورتحال زیادہ خراب ہوئی۔

Sana Ullah News in Urdu | Muslim League News in Urdu | Siege of security forces in Bannu | Geo News

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button