پاکستان
عمران خان ایک روندو بچہ ہے جو الیکشن ہار گیا تو پھر روتا رہے گا،سلیمان شہباز کا عمران خان کی گفتگو پر ردعمل

اسلام آباد(آواز نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے کہا ہے کہ عمران خان الیکشن ہارنے کے بعد بھی روتا ہی رہے گا۔
عمران خان کی میڈیا سے گفتگو پر سلیمان شہباز نے ردعمل دیا اور سابق وزیراعظم کو روندو بچہ کہہ دیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک روندو بچہ ہے جو الیکشن ہار گیا تو پھر روتا رہے گا۔
ایک پاگل ملک میں فساد، انتشار اور افرا تفری چاہتا ہے ملک میں معاشی استحکام نہ آ سکے، وزیراطلاعات
وزیراعظم کے صاحبزادے نے کہا کہ اگر میں نے کک بیکس لیے تھے تو آپ کی 4سال کی حکومت تھی، ثبوتوں کے ساتھ ثابت کرتے۔انہوںنے کہاکہ پرویز الہٰی کو ڈاکو کہا اور پھر اس کو وزیراعلیٰ بنا کر پنجاب کو ڈاکو راج تم نے دیا۔