پاکستان

وزیر اعظم سے شازیہ مری کی ملاقات ، موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو

معاشی طور پر پسماندہ طبقے کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،شہباز شریف

آئندہ مالی سال میں آٹے، چینی، گھی/خوردنی تیل، دالوں اور چاول پر ٹارگٹڈ سبسڈی دی جائے گی، گفتگو

اسلام آباد(آواز نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی طور پر پسماندہ طبقے کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

آئندہ مالی سال میں آٹے، چینی، گھی/خوردنی تیل، دالوں اور چاول پر ٹارگٹڈ سبسڈی دی جائے گی۔وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیرِ برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ و سر براہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ عطاءمری نے ملاقات کی۔

ترمیم کرکے نیب کے دانت نکال دئیے گئے: شیخ رشید

جس میں ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔ملاقات میں شازیہ مری نے وزیرِ اعظم کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے جاری منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔

وزیرِ اعظم نے ٹارگٹڈ سبسڈی کیلئے وزارتِ تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ کو وزارتِ خزانہ اور وزارت صنعت و پیداوار سے تعاون کے بعد جامع حکمتِ عملی مرتب کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ تمام متعلقہ وزارتیں یہ یقینی بنائیں گی کہ سبسڈی مستحق و پسماندہ افراد تک پہنچے۔

Shazia Murree meets Shahbaz Sharif PMLN News in urdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button