پاکستان

عمران خان کہتا ہے آصف زرداری اسے قتل کرانا چاہتا ہے‘ شیخ رشید

ان کا منصوبہ عمران خان کونااہل ،مائنس کرناہے، پولیس میرے وکیل کے ذریعے بیان جمع نہیں کررہی

لاہور( این این آئی)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پولیس کی پوری کوشش ہے کہ مجھے ہرحال میں گرفتارکیاجائے ، میں اپنے بیان پر قائم ہوں کہ عمران خان درست کہتا ہے آصف زرداری اسے قتل کراناچاہتا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہاکہ انہوں نے پہلے لال حویلی پرقبضہ کیاجوہماری ذاتی ملکیت ہے ،ہائیکورٹ نے قبضے کوختم کردیا،اسلام آبادپولیس کی طرف سے مجھے کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا، میرے وکیل نعیم حیدرنے تھانے میں بیان جمع کرادیاجوپولیس لینے سے انکاری ہے۔

پولیس کی طرف سے میرے خلاف میڈیا ٹرائل کروایا جارہا ہے۔انہوںنے کہاکہ میں اپنے بیان پر قائم ہوں کہ عمران خان درست کہتا ہے آصف زرداری اسے قتل کرواناچاہتاہے۔

زر داری پر الزام ، شیخ رشید کا جواب مسترد

عمران خان کی جان کوشدید خطرات ہیں۔ان کا منصوبہ عمران خان کونااہل اورمائنس کرناہے۔ انہوںنے کہا کہ 16وزارتوں میں کچھ نہ ملا توحکومت اوچھے ہتھکنڈوں پرآگئی ہے ۔

Sheikh Rasheed Ahmad News in Urdu | PTI News in Urdu | Asif Zardari is behind the new conspiracy to kill me, Imran Khan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button