پاکستان

ہر دن عمران خان کی منافقت سے پردہ اٹھ رہا ہے:شیری رحمان

اسلام آباد (آواز نیوز)وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ عمران خان کی منافقت اور دہرے معیار سے پردہ اٹھ رہا ہے۔

اپنے ایک بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان گزشتہ آڈیو لیک میں ملکی مفادات کے خلاف سازش اور نئی آڈیو میں وہ ہارس ٹریڈنگ کرتے ہوئے پائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مخالفین پر ارکان اسمبلی کی خرید و فروخت کا الزام لگانے والےخود 5 ارکان خریدنے کا دعویٰ کر رہے ہیں، اپنی باری پر یہ لوگوں کو کہہ رہے ہیں کہ صحیح اور غلط میں فرق نہ کریں۔

پی پی سینیٹر نے مزید کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ عمران خان کی منافقت اور دہرے معیار سے پردہ اٹھ رہا ہے، عمران خان عدم اعتماد ناکام کرنے کے لیے آخری دن تک ارکان خریدنے کی کوشش کرتے رہے۔

سائفر کہانی: عمران خان کی دوسری آڈیو لیک

ان کا کہنا تھا کہ جب ہارس ٹریڈنگ میں ناکام ہوئے تو انہوں نے سائفر کی آڑ میں سازشی بیانیہ بنایا، آڈیو لیک ثبوت ہے عمران ان عدم اعتماد ناکام کرنے کے لیے اپوزیشن کے ووٹ خریدنے کی کوشش کر رہے تھے۔

شیری رحمان نے یہ بھی کہا کہ ملک کا سابق وزیراعظم دعویٰ کر رہا ہے کہ انہوں نے 5 ارکان خریدے ہیں، عمران خان کو اب بتانا ہوگا کہ انہوں نے 5 ارکان کیسے خریدے؟۔

Sherry Rehman Latest News in Urdu | PTI Latest News in Urdu | Sherry Rehman Political Carrier inside Story | Eid Day 2 | Meri Jang

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button