پاکستان

سیاستدانوں کو اداکاراوں کا لباس دیکھنے سے فرصت نہیں: سوارا بھاسکر

بھارت کے سیاستدانوں کو اداکاراوں کا لباس دیکھنے سے فرصت ملتی تو وہ کچھ کام بھی کرلیتے، سوارا بھاسکر

ممبئی (آواز نیوز) بالی ووڈاداکارہ سوارا بھاسکر نے شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون پر تنقید کرنےوالے سیاستدانوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے سیاستدانوں کو اداکاراوں کا لباس دیکھنے سے فرصت ملتی تو وہ کچھ کام بھی کرلیتے۔

سوارا بھاسکر نے اپنی ٹوئٹ میں دپیکا پڈوکون اور شاہ رخ خان کے گانے بے شرم رنگ پر بھارتی جنتا پارٹی کے رہنماءکی جانب سے دی گئی دھمکی کا سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے مذکورہ بات لکھی۔

دپیکا پڈوکون نے جس خبر کاسکرین شاٹ شیئر کیا، اس میں بی جے پی کے رہنما اور مدھیا پردیش کے وزیر داخلہ ناروتم مِشرا کا بیان بھی دیا گیا تھا۔ناروتم مِشرا نے ایک روز قبل ہی دھمکی دی تھی کہ وہ شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون کی فلم پٹھان کو ریلیز نہیں ہونے دیں گے۔

اور یہ کہ ان کے گانے بے شرم رنگ میں اداکارہ کو ہندووں کے لیے مقدس سمجھے جانے والے زعفرانی رنگ کا لباس پہنا کر اسے نیم عریاں دکھایا گیا ہے۔سوارا بھاسکر نے جس خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا، اس میں ناروتم مِشرا نے یہ بھی کہا تھا کہ بے شرم رنگ گانے میں زعفرانی رنگ پہنی خاتون کے جسم پر ہاتھ پھیرتے دکھایا گیا ہے۔

اداکارہ نے مذکورہ خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے ہندی میں سیاستدان پر تنقید کی اور لکھا کہ ہمارے سیاستدانوں کو اداکاراوں کا لباس دیکھنے سے فرصت ملتی کو کچھ بھی کام بھی کر لیتے۔

اداکارہ کی مذکورہ ٹوئٹ کو ہزاروں افراد نے ری ٹوئٹ کرتے ہوئے ان کی بات سے اتفاق کیا اور ان کی روشن خیالی کی تعریفیں بھی کیں تاہم جہاں لوگوں نے ان کی بات سے اتفاق کیا۔

وہیں تنگ نظر افراد نے سوارا بھاسکر کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔علاوہ ازیں سوارا بھاسکر نے ایک اور ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ بھی خبر ہوتی ہے کہ کس اداکارہ نے کون سے آئٹم سانگ میں کس طرح کے رنگ کا لباس پہنا۔

گرلز ڈگری کالج کوٹری میں اسٹوڈینٹس ویک کے دوسرے دن نغموں کے مقابلوں کا انعقاد

اداکارہ نے جس ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کیا، اس میں صارف نے لکھا تھا کہ مجرم لوگ وزیر بن رہے ہیں لیکن اس حوالے سے کوئی خبر ہی نہیں دے رہا جب کہ اقتصادی ماہرین کا یاترا میں شامل ہونا ایک خبر ہے۔

Swara Bhaskar Latest News in Urdu | Showbiz News in Urdu | Swara Bhaskar’s Oops Moments At Veere Di Wedding Trailer Launch Event

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button