پاکستان

علاقائی امن کے لیے تنازعہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے : حریت رہنما

سرینگریکم جنوری (آواز نیوز) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماﺅں سید بشیر اندرابی، خواجہ فردوس اور فریدہ بہن جی نے کہا ہے کہ علاقائی امن کے لیے تنازعہ کشمیر کا پرامن حل ناگزیر ہے۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سید بشیر اندرابی، خواجہ فردوس اور فریدہ بہن جی نے سرینگر میں جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ جب تک کشمیری عوام کو ان کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق نہیں دیا جاتا، جنوبی ایشیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہا کہ 5جنوری 1949کو اقوام متحدہ نے ایک انتہائی اہم قرارداد منظور کی تھی جس کا مقصد کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دینا تھا۔

انہوں نے کہا بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے یہ تنازعہ ابھی تک حل طلب ہے۔ حریت رہنماﺅں نے کہا کہ کشمیری عوام نے کشمیر کاز کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں اور عالمی برادری کو تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔

کیونکہ اس کے بغیر جنوبی ایشیا میں امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر اقوام متحدہ نے کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق نہ دیا تو جنوبی ایشیا کو خوفناک تباہی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ حق خودارادیت کشمیریوں کا بنیادی حق ہے اور کشمیری عوام اپنے اس پیدائشی حق کے لیے پرامن جدوجہد جاری رکھیں گے۔

مقبوضہ کشمیر،سال 2022 میں بھارتی ریاستی دہشت گردی میں 214 کشمیری شہید کردئیے گئے

حریت رہنماﺅں نے عزم ظاہر کیا کہ کشمیری عوام کی بے مثال قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور تحریک آزادی کو ہر قیمت پر اس کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا

Syed Bashir Andrabi News in Urdu | Kashmir News in Urdu | Resolution Of Kashmir Dispute Essential For Regional Peace: Mishaal Malik

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button