پاکستان

پی ٹی آئی ارکان کی اکثریت سے آئندہ حکومت بنائیں گے، وزیراعظم عمران خان

اتحادی حکومت کو ہمیشہ بلیک میل ہونا پڑتا ہے، مفاداتی اور ضمیرفروشوں کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں، اپوزیشن انتخابی میدان سے بھاگنے کے بہانے ڈھونڈ رہی ہے۔ وزیراعظم کی زیرصدارت پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس

لاہور(آواز نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان کی اکثریت سے آئندہ حکومت بنائیں گے، اتحادی حکومت کو ہمیشہ بلیک میل ہونا پڑتا ہے۔

مفاداتی اور ضمیرفروشوں کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں، پرانے ورکرز کو ٹکٹس دینے کو ترجیح دیں گے۔اے آروائی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سیاسی صورتحال اور آئندہ الیکشن کے پیش نظر ٹکٹوں کی تقسیم پر مشاورت کی گئی۔

مرکزی پارلیمانی بورڈ ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق پالیسی تشکیل دے گا، وزیراعظم نے کہا کہ امیدواروں کو ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق جلد پالیسی تشکیل دی جائے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اتحادی حکومت کو ہمیشہ بلیک میل ہونا پڑتا ہے، پی ٹی آئی ارکان کی اکثریت سے آئندہ حکومت بنائیں گے۔

قربانیاں دینے والے کارکنان کو آگے لایا جائے گا،پارٹی کے پرانے ورکرز کو ٹکٹس دینے کو ترجیح دیں گے، مفاداتی اور ضمیرفروشوں کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں۔

عمران خان نے الیکشن کی تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی اور مقبول ترین جماعت ہے، تحریک انصاف کا ووٹ بینک تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن میدان سے بھاگنے کے بہانے ڈھونڈ رہی ہے۔

بعد ازاں وزیراعظم عمران خان سے مسلم لیگ ق کی قائدین چودھری پرویز الٰہی، مونس الٰہی، حسین الٰہی نے ملاقات کی۔پرویز الٰہی نے ارکان اسمبلی سے رابطوں سے متعلق اعتماد میں لیا۔

سابق وزرا کا علیم خان کی پریس کانفرنس پر افسوس کا اظہار

دوسری جانب صدر مملکت نے شہباز شریف کو ایک اور خط لکھ دیا ہے۔ صدر مملکت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے نگران وزیراعظم کے لیے جسٹس ریٹائرڈ گلزار احمد کا نام تجویز کیا۔

گلزار احمد کی نامزدگی سے اتفاق یا کوئی اور نام تجویز کریں، 6 اپریل تک جواب نہ ملا تو نگران وزیراعظم کا تقرر آئین کے مطابق کر دیں گے۔

The next government will be of Imran Khan Insha Allah. Video

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button