پاکستان

امریکی سفارتخانے کی نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس کو مبارکباد

پاکستان کے منتخب نمائندوں، اس کی ملٹری لیڈرشپ اور سول سوسائٹی کے شراکت داروں کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر کام کرنے کیلئے پرعزم ہیں، امریکی سفارتخانہ

اسلام آباد (آوازنیوز)پاکستان میں امریکی سفارت خانے نے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف اور جنرل ساحر شمشاد مرزا کو

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی بننے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نئے آرمی چیف کے لیے لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے لیے لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کے ناموں کی منظوری دی گئی تھی۔

بعد ازاں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے بھی دونوں ناموں کی باقاعدہ منظوری دیدی تھی جس کے بعد دونوں کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا اس حوالے سے پاکستان میں امریکی سفارت خانے نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف اور جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی بننے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

عمران خان کا یو ٹرن امریکہ اور اسٹیبلشمنٹ مخالف بیانیہ واپس لےلیا

امریکی سفارت خانے کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم پاکستان کے منتخب نمائندوں، اس کی ملٹری لیڈرشپ اور سول سوسائٹی کے شراکت داروں کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور، تجارت، سرمایہ کاری، موسمیاتی تبدیلی، گورننس اور علاقائی سکیورٹی کے معاملات پر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

US Embassy Congratulate to New Army Chief | Pakistan News | Prime Minister’s meeting with the new Army Chief and the new Chairman Joint Chiefs – Geo News

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button