کویت حکومت نے پاکستانی ڈاکٹرز اور کیلئے مزید 300 ویزے جاری کر دیئے: سفیر پاکستان
کوڈ 19 کے بعد میڈیکل شعبہ میں پاکستانی ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے خود کو منوا یا: سیدسجاد حیدر
کویت ( نمائندہ خصوصی ) کویت میں سفیر پاکستان سید سجاد حیدر نے گذشتہ روز ایسوسی ایشن آف پاکستانی ڈاکٹرز ان کویت کے زیر اہتمام 20 ویں میڈیکل کیمپ کے دوران پاکستانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوڈ 19 کے بعد کویت میں پاکستانی ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے اپنی صلاحیتوں کو منوا لیا ہے،وہ ایک روز پہلے وزارت داخلہ میں تھے جہاں انہیں بتایا گیا۔
کہ مزید 300 پاکستانی ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے ویزے جاری کئے جا چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ کوڈ 19 کے بعد سب سے زیادہ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف پاکستان سے کویت میں آئے یہ لوگ دو دو سال کے کنٹریکٹ پر کویت آئے تھے،اب حکومت ان کے کنٹریکٹ میں دو دو سال کا اضافہ کر رہی ہے۔
کوڈ 19 کے بعد کسی اور ملک سے اتنی تعداد میں ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف نہیں ایا ، ہمیں خوشی ہے کہ میڈیکل کی کٹیگری میں پاکستان نے خود کو منوا لیا ،اس کی وجہ یہ بھی پے کہ پاکستان میں ہمارے ڈاکٹرز نے کوڈ 19 کا علاج بہت اچھے طریقہ سے کیا جسے دنیا نے بھی تسلیم کیااور انہوں نے بھی فائدہ اٹھایا ،اس طرح سے ملک آگے جا رہا ہے۔
Ambassador of Pakistan to Kuwait Syed Sajjad Haider News in Urdu Video
انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے ایک برس میں سب سے زیادہ ویزے پاکستان کیلئے جاری کئے گئے، ایسوسی ایشن آف پاکستانی ڈاکٹرز ان کویت کے زیر اہتمام 20 ویں فری میڈیکل کیمپ کی فقید المثال کامیابی پر انہوں نے ایسوسی ایشن آف پاکستانی ڈاکٹرز ان کے صدر ڈاکٹر شجاع الدین اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی، ان تمام تنظیموں اور افراد کو بھی مبارک باد پیش کی جنہوں نے اس میڈیکل کیمپ کے انعقاد میں تعاون کیا۔
اس کیمپ میں نئے اور پرانے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف مل جل کر کام کر رہے ہیں جو بڑا خوش آئند ہے، جتنی تعداد میں لوگ اس میڈیکل کیمپ میں آ ئے لگتا پے کہ رات 9 بجے تک بھی یہ کیمپ ختم نہیں ہو گا ،( کیمپ کا دورانیہ ساڑھے بارہ سے شام ساڑھے پانچ بجے تک مقرر کیا گیا تھا۔
پاکستان بزنس سنٹر کویت کے ڈائریکٹر جنرل حافظ محمد شبیر کو صدمہ
مگر رات سات بجے تک بھی اتنا رش تھا کہ ابھی مزید کئی گھنٹوں تک کیمپ ختم ہوتے نظر نہیں آ رہا تھآ )سفیر پاکستان سید سجاد حیدر نے ایسوسی ایشن آف پاکستانی ڈاکٹرز ان کویت کو مشورہ دیا کہ اگلی مرتبہ جب بھی کیمپ منعقد کریں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی تعداد میں اضافہ کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہو سکیں۔