کویت میں کرونا بحران کے بعد پاکستانی کمیونٹی کی رونقیں بحال
حافظ محمد شبیر کا پاکستانی نزاد امریکی بزنس میں نعیم۔ملک کے اعزاز میں عشائیہ
کویت ( خصوصی نامہ نگار ) کویت میں کرونا بحران کے بعد پاکستانی کمیونٹی کی رونقیں آہستہ آہستہ بحال ہو رہی ہے۔ کرونا بحران کے بعد پاکستانی کمیونٹی کی رونقیں بحال کرنے کا سہرا کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت حافظ محمد شبیر کےسر جاتا ہے۔
جنہوں نے گزشتہ روز امریکہ سے انے والے پاکستانی نژاد برطانوی و امریکی بزنس مین نعیم ملک کے اعزاز میں مقامی ریستوران راج دھانی میں ایک عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات اور تقریباً تمام تنظیموں کے صدور نے شرکت کی۔ حافظ محمد شبیر نے تمام مہمانوں کا فردآ فردآ بڑی گرمجوشی سے استقبال کیا۔
تقریب کی نظامت کے فرائض کمیونٹی کی ممتاز شخصیت اور اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کے رہنما انعام مورگانائٹ نے انجام دئیے، تقریب کی صدارت سفارتخانہ پاکستان کے کمیونٹی ویلفئر اتاشی فرخ عامر سیال نے کی جبکہ مہمان خصوصی پاکستانی نژاد برطانوی و امریکی بزنس مین نعیم ملک تھے۔ کارروائی کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔
جس کی سعادت حافظ عبدالرحمن نے حاصل کی ، قصیدہ بردہ شریف قاری مختار نے پیش کیا۔ ابتدائی کلمات کیلئے تقریب کے میزبان حافظ محمد شبیر نے سفارتخانہ پاکستان کے کمیونٹی ویلفئر اتاشی فرخ عامر سیال کا شکریہ ادا کیا کہ مختصر نوٹس پر ان کی دعوت قبول کی،انہوں نے تمام مہمانوں کو بھی خوش آمدید کہا جو چند گھنٹوں کے مختصر نوٹس پر تشریف لائے۔
انہوں نے کہا کہ کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی ایک گلدستہ کی مانند ہے جو ایک آواز پر اکٹھی ہو جاثی ہے۔ انہوں نے کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی کاوشوں سے راولپنڈی میں قائم ہونے والے فرنینڈز اسپتال کا ذکر کیا۔
وہ پاکستان میں اپنے حالیہ قیام کے دوران اسپتال کادورہ کر کے ائے ہیں، سابق ائیر چیف سہیل امان، کویت سے پاکستان جانے والے ڈاکٹرز ظفر شیخ اور افتخار نیازی اس ہسپتال کے انتظامات دیکھ رہے ہیں۔
شفافیت کے بارے میں شبہات دور ہو چکے ہیں، کمیونٹی کو پہلے کی طرح بڑھ چڑھ کر اس کار خیر میں حصہ ڈالنا چاہئے ،یہ اسپتال مفت علاج کی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔
کمیونٹی کی ممتاز شخصیت اور عوامی نیشنل سنٹر کویت کے صدر ڈاکٹر جہانزیب نے مختصر خطاب میں نعیم ملک کو خوش آمدید کہا اور کرونا بحران کے بعد پہلی مرتبہ کمیونٹی کو اکٹھا کرنے پر حافظ محمد شبیر کو خراج تحسین پیش کیا۔
کویت پاکستان فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے صدر رانا اعجاز حسین ایڈووکیٹ نے اشعار کی صورت میں حافظ محمد شبیر اور نعیم ملک کو خراج تحسین پیش کیا۔
غموں کی دھول سے خدا تجھ کو محفوظ رکھے
سوسائٹی اف پاکستانی ڈاکٹرز ان کویت کے صدر ڈاکٹر شجاع الدین نے بھی حافظ محمد شبیر کو خراج تحسین پیش کیا کہ انہوں نے مختصر نوٹس پر کمیونٹی کو ایک چھت تلے جمع کیا، انہوں نے نعیم ملک کو خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے اعلان کیا کہ سوسائٹی اف پاکستانی ڈاکٹرز ان کویت 24 دسمبر کو پاکستان انگلش اسکول جلیب الشیوخ میں کرونا بحران کے خاتمہ کے بعد پہلا فری میڈیکل کیمپ منعقد کر رہی ہے جس میں ۔
ڈاکٹرز مختلف امراض کے مریضوں کو مفت کنسلٹینسی فراہم کریں گے۔ملک محمد اعظم نے بھی حافظ محمد شبیر کو کمیونٹی کو اکٹھا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور نعیم ملک کو خوش امدید کہا۔
کمیونٹی کی ممتاز شخصیت اور اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (او پی ایف ) کے بورڈ اف گورنرز کے ممبر ماجد علی چوہدری نے کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو خراج تحسین پیش کیا جو ایک اواز پر اکٹھے ہو جاتے ہیں۔
انہوں نے سفارتخانہ پاکستان کے کمیونٹی ویلفئر اتاشی فرخ عامر سیال کو بھی خراج تحسین پیش کیا جو کویت میں ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد پہلی۔مرتبہ کمیونٹی کے کسی پروگرام میں شرکت کر رہے تھے انہوں نے نعیم ملک کو بھی خراج عقیدت پیش کیا جو امریکہ اور برطانیہ میں رہ کر بھی پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔
مسلم لیک ( ن ) یوتھ ونگ گلف کے چیف آرگنائزر محمد عرفان ناگرہ نے بھی حافظ محمد شبیر کی کمیونٹی کئے خدمات کو سراہا اور نعیم ملک کو خوش آمدید کہا، مسلم سنٹر (ن ) کویت کے سیکرٹری جنرل ثاقب حسنین جن کی دعوت پر نعیم ملک کویت تشریف لائے حافظ محمد شبیر کا اتنی شاندار تقریب منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے نعیم ملک کا بھی خاص طور پر شکریہ ادا کیا جو ان کی صاحبزادی کی منگنی کی تقریب میں شرکت کیلئے خاص طور پر امریکہ سے کویت تشریف لائے۔
مسلم سنٹر ( ن ) کے صدر اور کمیونٹی کی ممتاز شخصیت میاں محمد ارشد نے بھی حافظ محمد شبیر کو خراج تحسین پیش کیا اور نعیم ملک کو کویت میں خوش آمدید کہا۔
سفارتخانہ پاکستان کے کمیونٹی ویلفئر اتاشی فرخ عامر سیال نے اپنے صدارتی خطاب مین کہا کہ انہیں بڑی خوشی محسوس ہو رہی ہے۔کہ وہ پہلی مرتبہ کسی پاکستانی تقریب میں شرکت کر رہے ہیں۔
جس پر وہ حافظ محمد شبیر کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے کمیونٹی کو ایک چھت تلے جمع کیا، ان کی اج پہلی مرتبہ نعیم ملک سے ملاقات ہوئی ،انشاء اللہ یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
وہ پاکستانی کمیونٹی میں آ کر بڑی خوشی محسوس کر رہے ہیں ۔تقریب کے مہمان خصوصی نعیم ملک نے خطاب کرتے ہوئے حافظ محمد شبیر کا شکریہ ادا کیا۔
کہ انہون نے ان کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا،وہ ثاقب حسنین کے بھی شکر گذار ہیں جنہوں نے انہیں کویت انے کی دعوت دی۔ وہ دنیا بھر کے کئی ممالک میں جا چکے ہیں مگر جتنی عظیم پاکستانی کمیونٹی کویت میں ہے انہوں نے کہیں نہیں دیکھی۔ آخر میں مولانا عارف جاوید محمدی نے کویت اور پاکستان کی ترقی و سلامتی کیلئے دعا کرائی۔