یو اے ای
مسجد نبویﷺ میں نمازیوں کی نقل کے لیے گاڑیوں کی فراہمی
مسجد نبویﷺ میں نمازیوں کی نقل وحمل کے لیے 50 نئی گاڑیوں کی فراہمی
مدینہ منورہ(آواز نیوز)مسجد نبوی ﷺ میں ہجوم کو کنٹرول کرنے کی ذمہ دار جنرل ایڈمنسٹریشن میں موبلٹی پروجیکٹ کے ڈائریکٹر محمد الدبیسی نے مسجد نبوی ﷺ کے صحنوں میں زائرین اور نمازیوں کو لے جانے کے لیے 50 نئی ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی فراہمی کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے سعودی ٹی وی چینل کو دیے گئے بیان میں مزید کہا کہ یہ منصوبہ مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی، اوقاف اتھارٹی اور ضیوف الرحمن کی خدمت کے پروگرام کے درمیان نقل و حمل کے منصوبے کے قیام کا حصہ ہے۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ اس پروجیکٹ کا مقصد پچاس گالف کارٹس فراہم کر کے مسجد نبوی میں زائرین کے لیے نقل و حرکت کی خدمات کو فروغ دینا ہے۔
سعودی عرب کی نابینا طالبہ رہف نے دست کاری کا ہنر سیکھ لیا
خاص طور پر بزرگ اور معذور افراد کے لیے نقل وحمل کی سہولت فراہم کرنا ہے۔