یو اے ای

سعودی عرب کی نابینا طالبہ رہف نے دست کاری کا ہنر سیکھ لیا

ریاض (آواز نیوز)شاہ سعود یونیورسٹی کی نابینا طالبہ راہف القحطانی نے ہاتھ سے بنی مصنوعات میں اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا ہے۔

انہوں نے ایک گفتگوکے دوران کہا کہ میں نے یونیورسٹی میں سرگرمیوں کے میدان میں قدم رکھا اور ان ہینڈی کرافٹس کے ساتھ کام کرنا شروع کیا جن میں میری ذاتی دلچسپی تھی۔

راہف القحطانی نےبتایا کہ اس نے پلاسٹر اور چمکدار ٹوکریوں سے کام ڈیزائن کرنا شروع کیا۔ اس میں میری والدہ کا کردار تھا، اور پھر میں الباحہ یونیورسٹی میں ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں داخلہ لیا۔

وہاں بھی اسی نوعیت کا کام شروع کیا۔ایک سوال کے جواب میں رہف کا کہنا تھا کہ میں پیدائشی نابینا نہیں بلکہ بعد میں موتیا کا شکار ہونے اور آپریشن میں ایک طبی غلطی کی وجہ سے میری بینائی چلی گئی تھی۔

سعودی عرب میں چھٹے قاسم انار فیسٹول کا آغاز

جب میری بینائی چلی گئی تو میری عمر صرف سترہ سال تھی۔ اس کے بعد میری زندگی معذوری کی زندگی ہے مگرمیں نے اس سے لڑنا سیکھ لیا ہے۔

Saudi Arabia Urdu News | Saudi Gazette Urdu | KSA News Urdu | Ask an Emirati, episode 1

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button