یو اے ای
امارات کا گولڈن اقامہ رکھنے والوں کیلئے اہم سہولت کا اعلان
گولڈن اقامہ رکھنے والے افراد اپنے زیر کفالت بھائیوں کو بھی اقامے میں شامل کر سکتے ہیں:اماراتی حکومت
ابوظہبی (آواز نیوز)امارات کی ریاست ابوظبی کی حکومت نے کہا ہے کہ گولڈن اقامہ رکھنے والے افراد اپنے زیر کفالت بھائیوں کو بھی اقامے میں شامل کر سکتے ہیں
۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ابوظبی کی حکومت کا کہنا ہے کہ جس طرح گولڈن اقامہ میں اہل و عیال اور والدین کو شامل کیا جا سکتا ہے، اسی طرح اپنے زیر کفالت بھائیوں کو بھی اس کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔
رانا اعجاز حسین کی قیادت میں ملک محمد فاروق سے خصوصی ملاقات
واضح رہے کہ گولڈن اقامے کی میعاد 10 برس ہے اور یہ دنیا بھر کے سرمایہ کاروں اور منفرد ذہنی و تخلیقی صلاحیتوں کے حامل افراد کو دیا جا رہا ہے۔