رانا اعجاز حسین کی قیادت میں ملک محمد فاروق سے خصوصی ملاقات
صدر' کے پی ایف اے نے تنظیم کے چیف پیٹرن جناب مبارک سعدون المطوع کی جانب سے پاکستان کے نئے سفیر کو نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا
کویت پاکستان فرینڈشپ ایسوسی ایش کے وفد کی رانا اعجاز حسین (صدر) کی قیادت میں کویت میں نامزد پاکستانی سفیرِ عزت مآب جناب ملک محمد فاروق سے ملاقات اور تنظیمی امور سے آگاہی
کویت: (آواز نیوز) کویت پاکستان فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے وفد نے عزت مآب ملک محمد فاروق سفیرِ پاکستان کویت سے’ تعارفی ملاقات پر اُنہیں گذشتہ اٹھائیس سالہ تنظیمی پس منظر سے آگاہ کرتے ہوئے پیش منظر پر بھی تبادلہ ء خیالات کیا گیا۔
تاکہ باہمی مشاورت سے کویت میں پاکستان کے تصور کو ہر دل عزیز بنایا جا سکے اور تجارتی، ثقافتی، ادبی اور دوستی کے روابط فروغ پا سکیں۔ صدر کے پی ایف اے نے جناب مبارک سعدون المطوع جو اس تنظیم کے چیف پیٹرن ہیں ‘کی جانب سے سفیر پاکستان کے لئے پیغام اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کے اعزاز میں ایک ڈنر کی دعوت بھی دی جسے نئے سفیر نے قبول کی۔
سفیر محترم نے “کے پی ایف اے “ کی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقعہ پر سفارت خانہ پاکستان کے افسران اعلی’ جناب فیصل مجید ( ڈپٹی ہیڈ آف مشن) اور جناب فرخ امیر سیال ( کمیونٹی ویلفیئر اتاشی ) بھی تشریف فرما تھے۔
صدر “کے پی ایف اے” نے ووپ میڈیا بطور میڈیا پارٹنر روشنی ڈالتے ہوئےجناب طارق اقبال اور جناب شہزاد خان کی پندرہ سالہ بے لوث خدمات کا ذکر بطور خاص کیا۔
عرب رابطہ گروپ غذائی قلت دور کرنے کےلئے 10 ارب ڈالر دےگا: کانفرنس اعلامیہ