کھیل و کھلاڑی

پی ایس ایل9؛ پک نہ کرنے پر احمد شہزاد نے لیگ سے راہیں جدا کرلیں

لاہور(آواز نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن میں کسی فرنچائز کی جانب سے پک نہ کیے جانے پر احمد شہزاد نے

سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سینئیر کرکٹر احمد شہزاد نے لکھا کہ ڈومیسٹک سطح پر پرفارم کرنے کے باوجود پی ایس ایل9 میں منتخب نہیں کیا گیا، اس سلوک کے بعد اب دوبارہ لیگ کھیلنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔

انہوں نے فرنچائزز پر الزام عائد کیا کہ لگتا ہے تمام 6 فرنچائزز نے مجھے لیگ سے باہر رکھنے کا اتحاد کرلیا ہے، پاکستان کے لیے کھیلنا ہمیشہ اولین ترجیح رہی، پیسے کی خاطر کبھی نہیں کھیلا۔

عامر جمال، خرم شہزاد نے 71 سالہ پاکستانی ٹیسٹ تاریخ بدل ڈالی

کرکٹر نے کہا کہ غیر ملکی لیگز سے پیشکش آنے کے باوجود ڈومیسٹک کو ترجیع دی، اس سے بڑھ کر ملک کی محبت کیا ثبوت ہوسکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے فینز اور کرکٹ کے کھیل سے پیار کرنے والے جلد جان لیں گے کہ مجھے کیوں پی ایس ایل سے دور رکھا جارہا ہے۔

Ahmed Shahzad League For Not Picking.Sports News in Urdu.Ahmed Shahzad League For Not Picking | Sports News in Urdu.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button