کھیل و کھلاڑی

آسٹریلیا نے پاکستان ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں شکست دیدی

ارون فنچ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ،بابر کی شاندار کارکردگی کی مدد سے پاکستان نے 163 رنز کا ہدف دیا

ایلیس نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں،مہمان ٹیم نے مطلوبہ ہدف7وکٹوںکے نقصان پرآخری اوورمیں حاصل کرلیا
لاہور( آواز نیوز) آسٹریلیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد واحد ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں 3 وکٹوں سے شکست دیدی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے واحد ٹی ٹونٹی میچ میں آسٹریلیا کے کپتان ارون فنچ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اورکپتان بابراعظم کی شاندار کارکردگی کی مدد سے پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 163 رنز کا ہدف دیا۔

آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ مین آف دی میچ قرار پائے۔پاکستانی کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے شاندار اوپننگ پارٹنر شپ لگائی تاہم اس کے بعد کوئی بڑی پارٹنرشپ دیکھنے میں نہیں آئی۔پہلی وکٹ کی شراکت میں 67 رنز کا مجموعہ بنا۔محمد رضوان آٹھویں اوور کی چوتھی گیندپر گرین کی وکٹ بنے۔

Australia defeated Pakistan in T20 International match
Australia defeated Pakistan in T20 International match

انہوں نے 19 گیندوں پر ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 23 رنز بنائے۔فخر زمان بیٹنگ کے لیے دوسرے نمبر پر آئے اور پہلی ہی گیند پر گرین کی گیند پر فنچ کو کیچ دے بیٹھے۔

کپتان بابراعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا۔افتخار احمد نے 13 رنز بنا کر 93 کے مجموعے تک کپتان کا ساتھ دیا۔بابراعظم نے اپنی فارم کا تسلسل رکھتے ہوئے ایک اور نصف سنچری مکمل کی اور 116 کے اسکور پر 66 رنز کی اننگز کے بعد زیمپا کی گیند پر آئوٹ ہوگئے۔

Australia defeated Pakistan in T20 International match
Australia defeated Pakistan in T20 International match

آصف علی کی اننگز 3 رنز تک محدود رہی اور 127 کے اسکور پر ایلیس کی وکٹ بنے۔ حسن علی نے 10 رنز بنا کر اسکور142 رنز پہنچانے میں خوشدل شاہ کا ساتھ دیا۔خوشدل شاہ کی 24 رنز کی اننگز بھی 142 کے اسکور پر اختتام پذیر ہوئی۔

شاہین شاہ آفریدی کی وکٹ بھی 142 کے اسکور پر گری، وہ صفر پر ایلیس کا نشانہ بنے۔عثمان قادر نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اختتامی لمحات میں 6 گیندوں پر 2 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 18 رنز بنائے اور ٹیم کو ایک معقول ہدف تک پہنچایا۔

Australia defeated Pakistan in T20 International match
Australia defeated Pakistan in T20 International match

محمد وسیم نے آئوٹ ہوئے بغیر 2 رنز بنائے۔پاکستان نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 162 رنز بنائے۔آسٹریلیا کی جانب سے ایلیس نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں جبکہ کیمرون گرین نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کا آغاز اچھا رہا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کا آخری میچ 21 مارچ کو ہوگا

کپتان ایرون فنچ اور ٹریوس ہیڈ نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں نے 40 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، تاہم ہیڈ جلد وکٹ گنوا بیٹھے۔کپتان ایرون فنچ نے اپنی کھوئی ہوئی فارم کو حاصل کرتے ہوئے 53 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

دیگر کھلاڑیوں میں جوش انگلس 24، مارک اسٹونس 23، مارکس لبوشین اور کیمرون گرین 2، 2 جبکہ شان ایبٹ بغیر کوئی رنز بنائے آئوٹ ہوئے۔163 رنز کا ہدف مہمان ٹیم نے7 وکٹ کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کرلیا۔پاکستان کی جانب سے عثمان قادر اور شاہین شاہ آفریدی نے 2، 2 جبکہ حارث رف اور محمد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Australia defeated Pakistan in T20 International match Video

شاہینوں کی جانب سے عثمان قادر ، شاہین شاہ آفریدی، محمد وسیم جونیئر نے 2،2 ، حارث رف نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button