کھیل و کھلاڑی

نیوزی لینڈ کے خلاف بھی اچھی پرفارمنس دیں گے:بابر اعظم

شان مسعود نے اچھی اننگز کھیلی، اور باولرز نے بھی اچھی کارکردگی دکھائی،کپتان

کرائسٹ چرچ(آواز نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف بھی ایسی ہی پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلادیش کو ہرانے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ ہم نے اچھا آغاز کیا، محمد رضوان کی کارکردگی بہترین رہی۔

بابر اعظم نے میچ سے متعلق مزید کہا کہ پاور پلے میں 50 رنز کرنا چاہتے تھے، بیٹرز کی مجموعی کارکردگی اچھی رہی، ٹیم کی پرفارمنس سے خوش ہوں۔

گنگولی کی بیوی موت کے منہ میں

انہوں نے کہا کہ شان مسعود نے اچھی اننگز کھیلی، اور باولرز نے بھی اچھی کارکردگی دکھائی۔واضح رہے کہ پاکستان نے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے افتتاحی میچ میں بنگلادیش کو 21 رنز سے شکست دی تھی۔

پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 168 رنز کے ہدف کے جواب میں بنگلادیش کی ٹیم 8 وکٹ کے نقصان پر 146 رنز بنا سکی۔میچ میں ناقابل شکست 78 رنز بنانے والے محمد رضوان پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

Babar Azam Latest News in Urdu | Latest Cricket News in Urdu | 2 Big Good News for Pak before Pak vs NZ T20 || Bangladesh Lost Again || Eng vs Aus Eye Opener

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button