کھیل و کھلاڑی

ہمارا ارادہ میچ جیتنے کا تھا ڈرا کرنے کا نہیں: بابراعظم

ہر ٹیم کا اپنا اپنا پلان ہوتا ہے کھیلنے کا ، ہم نے کوشش بھی کی مگر ہم اچھا اختتام نہیں کرپائے، کپتان کی بات چیت

راولپنڈی(آواز نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ ہمارا ارادہ میچ جیتنے کا تھا ڈرا کرنے کا نہیں، ہمیں میچ ہارنے پر کافی افسوس ہے انگلینڈ نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ ہمیں میچ ہارنے پر کافی افسوس ہے۔

ہمارے پاس ٹیم بھی تھی لنچ کے بعد کافی پراعتماد تھے مگر تیزی سے وکٹس گریں اور ہم پر دبا بڑھ گیا، ہر ٹیم کا اپنا انداز ہوتا ہے کھیلنے کا اور صورتحال کے حساب سے کھیلنا پڑتا ہے، ہر ٹیم کا اپنا اپنا پلان ہوتا ہے کھیلنے کا اور ہم نے کوشش بھی کی مگر ہم اچھا اختتام نہیں کرپائے۔

بابر اعظم نے کہا کہ پچ پر ہمارا اچھا اِن پٹ تھا، پچ ہمیں ویسی نہیں ملی جبکہ موسم کا بھی اس میں کچھ حصہ تھا، آغا اور اظہر علی کے آٹ ہونے کے بعد لگا کہ میچ میں ہم نیچے جا رہے ہیں۔

نسیم شاہ اور محمد علی کی وجہ نے اچھا کھیلا، ہمارا پورا پلان تھا جیتنے کا اور میچ ڈرا کرنے کی کوئی پلاننگ نہیں تھی، ہم نے اپنی کوشش کی مگر تیزی سے وکٹیں گرنے سے مشکلات بڑھتی گئیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ہمارے فاسٹ بولرز انجری میں ہیں اظہر علی کی اتنی زیادہ انجری نہیں ہے تاہم حارث کا کچھ نہیں کہہ سکتے وہ شامل ہوں گے یا نہیں، ہماری ٹیم بیسٹ 11 سیلیکٹ ہوئی تھی، محمد علی اور محمد وسیم ہماری اچھی سلیکشن تھی۔

شہباز شریف کیجانب سے پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے اعزاز میں تقریب

بابر اعظم نے کہا کہ پنڈی کے شائقین نے ہمیں کبھی مایوس نہیں کیا، ہمارے شائقین دوسری ٹیم کو بھی بہت سپورٹ کرتے ہیں اور ہمیں اچھا لگتا ہے کہ پاکستانی شائقین یہاں آنے والی مہمان ٹیم کو بھی سپورٹ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے جس طرح سے شروعات کیں تھیں تو کھیل بہت بہتر لگ رہا تھا، دونوں ٹیموں کے فاسٹ بولرز کا اچھا تجربہ ہے، پہلی اننگز میں انگلینڈ میچ کو کافی دور لے گیا تھا، ہم نے پوری کوشش کی میچ کو برابر لانے کی لیکن انگلینڈ نے بہت اچھا کھیلا۔

Babar Azam Latest News in Urdu | Sport News in Urdu | Big Bad News for Babar Azam in T20 World Cup || Babar Captaincy in danger || IRE upset ENG

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button