بابر اعظم نے کیلنڈر ایئر میں زیادہ نصف سنچریاں سکور کرنے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا
بابر کے 25 ففٹی پلس سکورز میں 7 سنچریاں اور 17 نصف سنچریاں شامل، کمار سنگاکارا نے 2014ءمیں 25 ففٹی پلس سکورز بنائے تھے

لاہور (آوازنیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں سکور کرنے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا ہے۔
بابر اعظم ایک سال میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل ففٹی پلس سکور کرنے والے پاکستانی بن گئے۔ کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ان کی نصف سنچری ان کی اس سال کی 25 ویں انٹرنیشنل نصف سنچری ہے۔
بابر کے 25 ففٹی پلس سکورز میں 7 سنچریاں اور 18 نصف سنچریاں شامل ہیں۔انہوں نے اس سال ٹیسٹ میں 7، ون ڈے میں 8 اور ٹی ٹونٹی میں 10 ففٹی پلس سکور کئے۔
آسٹریلیا نے ’منہ پھٹ‘ میتھیو ویڈ پر ایک میچ کی پابندی عائد کردی
یاد رہے کہ کمار سنگاکارا نے 2014ءمیں 25 جب کہ رکی پونٹنگ نے 2005ءمیں 24 ففٹی پلس سکور کئے تھے۔ سارو گنگولی 1999ءاور جو روٹ نے 2016ءمیں ایک کیلنڈر سال میں 23، 23 ففٹی پلس سکورز کرچکے ہیں۔
مصباح الحق نے 2013ءمیں 22 انٹرنیشنل ففٹیاں سکور کی تھیں۔