کھیل و کھلاڑی

بسمہ معروف کو فیملی کے ساتھ کامن ویلتھ گیمز کے ولیج میں رکنے کی اجازت مل گئی

پی سی بی کا سری لنکا کے خلاف کلین سوئپ کرنے والی قومی ٹیم کو ہی دونوں ایونٹس کیلئے برقرار رکھنے کا فیصلہ

لاہور (آواز نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کامن ویلتھ گیمز اور تین ملکی سیریز کیلئے قومی خواتین اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

کپتان بسمہ معروف کو فیملی کے ساتھ کامن ویلتھ گیمز کے ولیج میں رکنے کی اجازت مل گئی۔پی سی بی نے سری لنکا کے خلاف کلین سوئپ کرنے والی قومی ٹیم کو ہی دونوں ایونٹس کیلئے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم 12 جولائی کو برطانیہ روانہ ہوگی جہاں وہ پہلے سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ لے گی جو 16 سے 24 جولائی تک بیلفاسٹ میں کھیلی جائے گی۔

سہ فریقی سیریز میں پاکستان کے علاوہ آئرلینڈ اور آسٹریلیا کی خواتین ٹیمیں شامل ہیں۔اس کے بعد ٹیم کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کیلئے برمنگھم روانہ ہوجائے گی۔

پاکستان اپنے تین میچز 29، 31 جولائی اور 3 اگست کو بالترتیب بارباڈوس، بھارت اور آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا اس سلسلے میں قومی خواتین کرکٹ اسکواڈ کا تربیتی کیمپ یکم سے 11 جولائی تک ہاوس آف ناردرن اسلام آباد میں لگایا جائے گا۔

پاکستان کو ایسی ٹیم بنانا ہے کہ سب یاد رکھیں:بابر اعظم

پی سی بی ویمنز ونگ کی سربراہ تانیہ ملک کا کہنا ہے کہ بسمہ معروف کی فیملی کی ’گیم ولیج‘ میں ٹھہرنے کی درخواست منظور کرنے پر وہ کامن ویلتھ گیمز کی انتظامیہ کی مشکور ہیں۔

پاکستانی اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے : بسمہ معروف (کپتان)، ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، عائشہ نسیم، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا، گل فیروزہ (وکٹ کیپر)، ارم جاوید، کائنات امتیاز، منیبہ علی صدیقی (وکٹ کیپر)، ندا ڈار، عمیمہ سہیل، سعدیہ اقبال اور طوبہٰ حسن شامل ہیں۔

بیلفاسٹ میں سہ فریقی سیریز کھیلی جائیگی ،16 جولائی کو پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا،19 جولائی کو پاکستان بمقابلہ آئرلینڈ،23 جولائی کو پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا،24 جولائی کو پاکستان بمقابلہ آئرلینڈ کھیلا جئایگا۔

برمنگھم میں کامن ویلتھ گیمز کھیلی جائیگی ،29 جولائی کو پاکستان بمقابلہ بارباڈوس،31 جولائی کو پاکستان بمقابلہ بھارت،3 اگست کو پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ہوگا ۔

bismah maroof news Pakistan women cricket news in urdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button