آسٹریلوی شہری نے دنیا کے طویل العمر فٹبال کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرلیا
سڈنی (این این آئی)آسٹریلوی شہری نے دنیا کے طویل العمر فٹبال کھلاڑی کا اعزاز حاصل کر لیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے 79 سالہ ڈیوڈ موگے نے دنیا کے عمر دراز فٹبال کھلاڑی کا ریکارڈ بنالیا ہے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق ڈیوڈ نے 79 سال 89 دن کی عمر میں ایک مقامی فٹبال کلب کسِنگ فٹبال کلب کی جانب سے نارتھ ٹورامورا کے خلاف میچ کھیلا جس کے بعد وہ فٹبال میچ کھیلنے والے دنیا کے طویل العمر کھلاڑی بن گئے۔ڈیوڈ کو ریکارڈ بنانے کے لیے 90 منٹ تک میدان میں فٹبال کھیلنا تھی۔
شعیب ملک کا ثانیہ مرزا کو ٹینس کیریئر کے اختتام پر خراج تحسین
اپنی شاندار فٹنس کی وجہ سے وہ یہ کارنامہ سرانجام دینے میں کامیاب ہوئے، جس پر ان کے ساتھی کھلاڑیوں نے انہیں سراہا۔گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرنے کے بعد ڈیوڈ نے اپنے ساتھی کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا۔
رپورٹس کے مطابق 14 سال کی عمر سے آسٹریلوی فٹبال ایسوسی ایشن کے ساتھ منسلک ہیں،انہوں نے 1974 میں کسِنگ فٹبال کلب کو جوائن کیا تھا اور اب وہ 45 سال سے بڑی عمر کی کیٹیگری والی ٹیم میں کھیلتے ہیں۔