کھیل و کھلاڑی
شعیب ملک کا ثانیہ مرزا کو ٹینس کیریئر کے اختتام پر خراج تحسین

لاہور (آواز نیوز، آن لائن) پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب ملک نے اپنی اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو اپنے کیریئر کے اختتام پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
شعیب ملک نے ٹویٹر پر ثانیہ مرزا کی ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ آپ کھیلوں میں موجود خواتین کیلئے ایسی امید تھیں جس کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔
سابق کرکٹر نے مزید لکھا کہ تم(ثانیہ)نے اپنے کیریئر میں جو کامیابیاں حاصل کیں مجھے اس پر بے انتہاءفخر ہے۔شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کو کہا کہ وہ مضبوط رہیں۔
دھونی کا کرکٹ کے بعد فلمی دنیا میں قدم
کیوں وہ بہت سارے لوگ آپ سے متاثر ہیں۔سابق سٹار کرکٹر نے اپنی اہلیہ کو ایک ناقابل فراموش کیریئر کے اختتام پر مبارکباد بھی پیش کی۔