کھیل و کھلاڑی

انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، لیام لیونگسٹن بگ بیش لیگ سے دستبردار

لندن ( آواز نیوز) ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان آنے والی انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی لیام لیونگسٹن آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ سے دستبردار ہوگئے۔

جارحانہ بیٹنگ کی وجہ سے مشہور انگلینڈ کے لیام لیونگسٹن کو اوورسیز ڈرافٹ میں میلبرن رینیگیڈز نے منتخب کیا تھا۔میلبرن رینیگیڈز کا کہنا ہے کہ لیام لیونگسٹن کی بین الاقوامی مصروفیات بڑھ گئی ہیں اور وہ دسمبر میں ٹیسٹ اسکواڈ کے ساتھ مصروف ہیں۔

میلبرن رینیگیڈز کے مطابق ویسٹ انڈیز کے آندرے رسل کے ساتھ پہلے 4 میچز کا معاہدہ کیا گیا ہے۔میلبرن رینیگیڈز کے جنرل منیجر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہمیں لیام لیونگسٹن کی عدم دستیابی پر مایوسی ہے لیکن ہم فیصلے کو سمجھتے ہیں۔

واضح رہے کہ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی، پہلا ٹیسٹ میچ یکم دسمبر سے پنڈی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔

England Test Team Tour in Pakistan | Cricket news in urdu | England tour of Pakistan 2022 1st Test moved from Rawalpindi to Karachi? | #JavedSports

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button