کھیل و کھلاڑی

فاسٹ بولر محمد عباس موقع نہ ملنے پر افسردہ

میرا کسی سے مقابلہ نہیں، مجھے صرف خود کو ہرانا ہے اور اس کے لیے محنت کرتا ہوں‘ٹیسٹ کرکٹر کی گفتگو

لاہور (آواز نیوز) ٹیسٹ کرکٹر محمد عباس نے کہا ہے کہ کسی کھلاڑی نے پورا ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کھیلا ہو، کاﺅنٹی کرکٹ میں پرفارم کیا ہو اور پھر بھی قومی ٹیم میں موقع نہ ملے تو محسوس تو ہوتا ہے یہ ایک فطری بات ہے، مجھے بھی افسوس ہوا۔32سالہ فاسٹ بولر محمد عباس پاکستان کی طرف سے 25ٹیسٹ اور 3ون ڈے میچز کھیل چکے ہیں، انہوں نے قومی ٹیم کی طرف سے آخری ٹیسٹ اگست 2021ءمیں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا تھا۔

رواں سیزن میں توقع کی جا رہی تھی کہ محمد عباس کو قومی ٹیم کی طرف سے موقع ملے گا لیکن ہوم ٹیسٹ سیریز میں انہیں نظر انداز کیا گیا۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بولر محمد عباس نے کہا کہ 2022 ءکے سیزن میں پہلے ہیمپشائر کی جانب سے میں نے 12میچز کھیلے اور 50وکٹیں حاصل کیں، پھر قائد اعظم ٹرافی میں 6میچز کھیلے، دو تین میچز بارش کی نذر ہوئے، میں نے 2مرتبہ اننگز میں پانچ، پانچ وکٹیں حاصل کیں اور پورا سیزن کھیلا۔انہوں نے کہا کہ میرا ہیمپشائر کاﺅنٹی کے ساتھ دو برس کا معاہدہ تھا اور اب پھر دو برس کا معاہدہ ہو گیا ہے، ہیمپشائر کی جانب سے 2023 ءاور 2024 ءکا سیزن بھی کھیلوں گا، میں اپنی محنت جاری رکھوں گا، ٹیم میں منتخب ہونا میرے بس میں نہیں ہے، مجھے محنت اور پرفارم کرنا ہے وہ میں کرتا رہوں گا۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ جو میں پہلے کر چکا ہوں، اس سے بہتر کروں، میرا کسی سے مقابلہ نہیں، مجھے صرف خود کو ہرانا ہے اور اس کے لیے محنت کرتا ہوں، جیسے گزشتہ سیزن گزرا اب میری کوشش ہو گی کہ اس سال بھی اس سے بہتر کروں۔انہوں نے کہا کہ مجھے یقین تھا کہ اتنی محنت کی ہے، پرفارمنس بھی اچھی ہے تو مجھے موقع ملے گا لیکن محسوس ہوا کہ اتنا کچھ کرنے کے بعد بھی موقع نہیں ملا، میں اپنی اب تک کی اوسط سے مطمئن ہوں، لیکن منتخب ہونا میرے بس میں نہیں، یہ سب سلیکٹرز اور مینجمنٹ نے دیکھنا ہے۔

سعودی عرب کی طرف سے امریکہ و چین کے درمیان پل بننے کا عندیہ

محمد عباس نے یہ بھی کہا کہ فاسٹ بولرز کو اپنی فٹنس پر کام کرنا ہو گا اور اس کے لیے ضروری ہے، ڈومیسٹک کرکٹ میں حصہ لیا جائے، ہمارے بولرز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلتے ہوئے آ رہے تھے اور پھر ٹیسٹ کھیلنے لگے تو انہیں فٹنس مسائل کا سامنا کرنا پڑا، جب تک آپ طویل دورانیے کی کرکٹ نہیں کھیلیں گے مسائل کا سامنا رہے گا۔

Fast bowler Muhammad Abbas News In Urdu | Cricket News In Urdu Fast bowler, Mohammad Abbas is sad about not getting a chance | Sporty Times | 17 January 2023

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button