ڈی ایچ اے ملتان کے تحت 2 روزہ ریسلنگ اینڈ فیملی فیسٹول
اسپورٹس کمپلیکس میں ایونٹ دنیا کے مختلف ممالک کے ریلسرز شرکت کریں گے

کراچی (آواز نیوز) ڈی ایچ اے ملتان کے تحت رنگ آف پاکستان ریسلنگ انٹرٹینمنٹ فیملی فیسٹول کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق 2 روزہ رنگارنگ ایونٹ 17 اور 18 دسمبر کو اسپورٹس کمپلیکس ملتان میں منعقد ہوگا۔ مختلف ممالک کے 20 انٹرنیشنل پروریسلر شرکت کریں گے۔
جس میں کرس ماسٹرز اور کالسٹو(یو ایس اے) ، ٹنی آئرن ، ماریہ مے، اور سیم گراڈویل (یوکے) امالے ڈب اور لوڈوک وئیلنٹ(فرانس)، بر نارڈو وینڈامے(بیلجیئم) اور کریمپس (آسٹریلیا ) و دیگر ممالک کے ریلسرز شرکت کریں گے۔ فیملی فیسٹول میں نامور سنگرز پرفارم کریں گے۔
شہباز شریف کیجانب سے پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے اعزاز میں تقریب
فوڈ اسٹالز و دیگر تفریحی سرگرمیاں بھی ہوں گے۔ ایونٹ آرگنائزر اینڈ مینیجنگ ڈائریکٹر (رنگ آف پاکستان ) عمران شاہ اور چیئرمین پیر سید عاصم شاہ ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے مختلف ممالک کے ٹاپ ریلسرز ایونٹ میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے، ایونٹ تاریخی ثابت ہوگا۔