کھیل و کھلاڑی

فیفا ورلڈ کپ کے گانے کا ٹریک لائیٹ دی اسکائے جاری

دو حہ(آوازنیوز)فیفا ورلڈکپ کا ساونڈ ٹریک لائٹ دی اسکائے جاری کر دیا گیا اور اس گانے کو خاص 4 خواتین نے مل کر بنایا ہے۔قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈکپ کیلئے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں اور دنیا بھر سے فیفا فینز عرب امارات کا رخ کر رہے ہیں۔

فیفا کی شان کو بڑھانے کیلئے ہر بار کی طرح اس بار بھی گانا تیار کیا گیا ہے اور اس کا ساو¿نڈ ٹریک جاری کردیا گیا ۔گانے کی ویڈیو میں مشہور ڈانسر نورا فتیحی کے ساتھ عراقی سپر اسٹار رحمہ ریاض، مراکش سے ایوارڈ یافتہ گلوکارہ اور نغمہ نگار منال اور عربی گلوکارہ بلقیس شامل ہیں۔

گانے کی فلم سازی اور میوزک ویڈیو میں خواتین ریفریز کی شمولیت کا جشن بھی منایا گیا ،اس کے علاوہ کہا جارہا ہے کہ گانے کی خاصیت کو چار چاند 4 مشہور خواتین نے لگائے ۔

اس سے قبل بھی فیفا ورلڈکپ کیلئے مشہور گلوکاروں نے اپنی آواز کے جادو جگائے ہیں۔شکیرا نے 2010 کے ورلڈکپ کا گانا ‘وکا وکا’ گایا جس نے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی۔

پاکستان جونیئر لیگ میں آل راﺅنڈرز کی تلاش میرا ہدف ہے ،عبد الرزاق

گلوکارہ جینیفر اور پٹ بل نے 2014 میں We Are One (Ole Ola) گایا تاہم اس نے ‘وکا وکا’ جیسی مقبولیت حاصل نہیں کی اور نہ ہی 2018 کا گاناLive itعوام میں اتنا مقبول ہوا۔اس سال ورلڈکپ کا انعقاد قطر میں کیا گیا اور اس کی افتتاحی تقریب 20 نومبر کو البیت اسٹیڈیم میں ہوگی۔

FIFA World Cup 2022 | Latest FIFA News in Urdu | Sports News | FIFA World Cup 2022 | Qatar is making world’s expensive arrangements

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button