کھیل و کھلاڑی

انگلینڈ کے فٹبالر جیک گیرالش نے جسمانی بیمار میں مبتلا مداح سے کیا وعدہ پورا کردیا

جسمانی بیماری میں مبتلا بچے نے اسٹار فٹبالر سے گول کر کے ایک خاص طریقے سے جشن منانے کا کہا تھا

دوحہ (آواز نیوز) انگلینڈ کے فٹبالر جیک گیرالش نے مداح سے کیا وعدہ ورلڈ کپ میچ میں پورا کردیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق جسمانی بیماری میں مبتلا بچے نے انگلینڈ کے اسٹار فٹبالر سے گول کر کے ایک خاص طریقے سے جشن منانے کا کہا جس پر جیک گیرالش نے وعدہ کیا کہ گول اسکور کرنے پر وہ ایسے ہی کریں گے۔

پیر کو فیفا ورلڈ کپ کے میچ میں انگلینڈ کے فٹبالر نے ایران کے خلاف چھٹا گول کرنے کے بعد بچے سے کیا وعدہ نبھایا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 11 سالہ بچے فن لے نےجیک گیرالش کو خط لکھا تھا جس کے بعد انگلش فٹبالر نے بچے سے ملاقات بھی کی تھی۔

شاہین آفریدی نے اپنے بھتیجے کو ترقی کا فارمولا بتادیا

رپورٹس کے مطابق جیک گیرالش کی بہن بھی اسی طرح کی جسمانی بیماری میں مبتلا ہیں۔ایران کے خلاف میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئےجیک گیرالش نے کہا کہ میں فن لے سے ایک ماہ پہلے ملا تھا، اس نے مجھ سے اس طرح کا جشن منانے کا کہا اور خوش قسمتی سے ایسا ورلڈ کپ کے میچ میں ہوا۔انگلش فٹبالر کا کہنا تھا کہ میر ے لیے یہ صرف یہ جشن منانے کا انداز تھا لیکن اس بچے کے لیے یہ بہت کچھ تھا۔

Footballer Jack Grealish Promise News | Sports News in Urdu | Jack Grealish Keeps Promise to Young Disabled Fan as he Celebrates England’s Final Goal vs Iran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button