رواں سال اپنے کیریئر کا آخری ورلڈ کپ کھیلوں گا:لیونیل میسی
تمام میچز بہت مشکل ہوتے ہیں،ضروری نہیں جو ٹیم فیوریٹ ہو وہی جیتے
دبئی (آواز نیوز) ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کا کہنا ہے کہ قطر میں آئندہ ماہ ہونے والا ورلڈ کپ میرے کیریئر کا آخری ورلڈکپ ہوگا۔
لیونل میسی نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہی وقت میں کچھ گھبراہٹ اور بے چینی ہے کیونکہ یہ میرے کیریئر کا آخری ورلڈ کپ ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نہیں جانتا کہ ہم ایونٹ میں فیورٹ ہیں یا نہیں، لیکن میرا ماننا ہے کہ ارجنٹائن اپنی تاریخ کی وجہ سے ایک بہترین امیدوار ہے۔
انہوں نے کہا کہ لیکن ورلڈ کپ میں کچھ بھی ہو سکتا ہے، تمام میچز بہت مشکل ہوتے ہیں، اور ایسا ہمیشہ نہیں ہوتا کہ جو ٹیم ایونٹ میں فیوریٹ ہو وہی ایونٹ جیتے۔
فیفاورلڈکپ 2022 کے آغاز سے قبل یہ پہلا موقع تھا جب فٹبالر نے اپنے مستقبل کے بارے میں کھل کر بات کی۔البتہ، انہوں نے اب بھی یہ واضح نہیں کیا کہ آیا وہ ورلڈکپ کے بعد قومی ٹیم سے بھی ریٹائر ہو جائیں گے۔
ارجنٹائن کی ٹیم ٹورنامنٹ کا آغاز 22 نومبر کو سعودی عرب کے خلاف گروپ سی میں کرے گی، اور اس سے پہلے ایونٹ میں میکسیکو اور پولینڈ کی ٹیمیں ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوں گی۔
جادوگر ہوں کہ مڈل آرڈر کے مسئلے کا حل نکال لیں
واضح رہے کہ ارجنٹائن کی فٹبال ٹیم 1978 اور 1986 کا فیفا ورلڈ کپ جیت چکی ہے۔