ہانیہ منہاس نے ایڈی ہیر انٹرنیشنل چمپئن شپ جیت لی

اسلام آباد (آواز نیوز) پاکستان کی 12 سالہ ٹینس اسٹار ہانیہ منہاس نے امریکہ میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی ٹینس ٹورنامنٹ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا ہے۔
ہانیہ منہاس پاکستان کی کم عمر ترین کھلاڑی ہیں جس کی تربیت اور کھیلوں کی سرگرمیوں کو ‘بلقیس اینڈ عبدالرزاق داود (بارڈ) فاونڈیشن کی طرف سے تعاون حاصل ہے۔
شہباز شریف کیجانب سے پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے اعزاز میں تقریب
ایڈی ہیر جونیئر چمپئن شپ میں ہانیہ نے پہلے تمام راونڈز جیت کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل مرحلے میں رسائی حاصل کی اورایڈی ہیر انٹرنیشنل جونیئر چمپئن شپ میں پاکستان کیلئے کانسی کا تمغہ جیتا۔
کوارٹر فائنل میں ہانیہ کی جیت کا اسکور 6-0، 6-4 تھا۔ اس ایونٹ میں 2000 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا جہاں ہانیہ منہاس نے 90 ممالک میں سے پاکستان کے لیے نمایاں مقام حاصل کیا۔
اس کے علاوہ ہانیہ منہاس نے یو ایس اے میں لٹل مو انٹرنیشنل چیمپئن شپ، فلوریڈا میں یو ایس ٹی اے نیشنل انڈر 14 ٹینس چیمپئن شپ، امریکہ میں ایل 5 انڈر 16 نیشنل ٹینس چیمپئن شپ اورانڈر 14 نیشنل ٹینس میں اپنی شاندار کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھا۔
اس کامیابی کے بارے میں بات کرتے ہوئے ہانیہ منہاس نے کہاکہ ”میں نے موجودہ ٹورنا منٹسمیں اپنی کارگردگی سے شاندار تجربہ حاصل کیا ہے اور میں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کر نے پر بہت خوش ہوں اور خصوصی تعان کرنے پر بارڈفاونڈیشن کا شکریہ اد ا کرتی ہوں۔
اس بارے میں بات کرتے ہوئے بارڈ فاونڈیشن کی بانی مہرین داود نے کہا کہ ہانیہ پاکستان کی ابھرتی ہوئی بین الاقوامی ایتھلیٹ ہے، میں اسے بہت چھوٹی عمر میں اتنی بڑی کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد دیتی ہوں، بارڈ فاونڈیشن نوجوانوں کو قابل بنا کر پاکستانی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے لیے پرعزم ہے جو غیر معمولی جذبے کا مظاہرہ کرتے ہیں اور عالمی سطح پر پاکستان کا ایک سافٹ امیج تخلیق کرنے میں مدد کرتے ہیں۔
بارڈ فاونڈیشن کی اس کاوش کا مقصد کسی بھی پیشے یا کھیلوں میں باصلاحیت پاکستانی نوجوانوں کی مدد کرنا ہے۔بارڈ فاونڈیشن ہمیشہ بہترین کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں کو سپانسر کرتا ہے تاکہ ان کے خوابوں کو پورا کیا جا سکے۔