کھیل و کھلاڑی

حارث رﺅف انجری کا شکار ہو کر ٹیسٹ سیریز سے باہر

لاہور ، پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رﺅف انجری کا شکار ہو کر انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے

لاہور (آواز نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رﺅف انجری کا شکار ہو کر انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے جس کے بعد پاکستان کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ فاسٹ بولر حارث رﺅف راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز فیلڈنگ کے دوران گر کر انجرڈ ہوئے تھے۔جس کے بعد وہ دائیں ٹانگ میں کھنچا ﺅ محسوس کررہے تھے۔

حارث رﺅف نے ٹانگ میں کھنچاﺅ کے باعث انگلینڈ کے خلاف پنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز بولنگ بھی نہیں کی تھی۔پی سی بی کے مطابق راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے پہلے روز حارث رﺅف کے ایم آر آئی اسکین کیے گئے تھے۔

ایم آر آئی کرانے کے بعد ڈاکٹرز نے حارث رﺅف کو 2 ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ وہ ملتان اور کراچی میں شیڈول ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے۔ متبادل کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

پی سی بی کے مطابق حارث رﺅف جلد لاہور میں ری ہیب پروگرام شروع کریں گے۔واضح رہے کہ حارث رﺅف سے قبل فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی پہلے ہی ان فٹ ہونے کی وجہ سے سیریز میں حصہ نہیں لے رہے۔

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کا ٹاک شو نشر کرنے کا اعلان

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ ملتان میں 9 دسمبر سے کھیلا جائے گا۔

Haris Rauf Injury News in Urdu | Sport News in Urdu | Pak vs Eng: Mohammad Abbas likely to replace injured Haris Rauf in Test squad, say sources

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: