کھیل و کھلاڑی

سینئر بولر کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کروں:حارث رﺅف

کوشش ہے سینئر بولرکی حیثیت سے اپنا کردار ادا کروں،حارث رﺅف

کرائسٹ چرچ (آواز نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رف نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں پلان کے مطابق بولنگ کی اور ٹیم کو کامیابی ملی، کوشش ہے کہ سینئر بولر کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کروں۔

ایک انٹرویو میں حارث رﺅف نے کہا کہ ورلڈکپ سے قبل سہہ فریقی سیریز بڑی اہمیت کی حامل ہے، پہلے میچ میں محمد رضوان نے اسکور کیا ،نیوزی لینڈ کے خلاف بابر اعظم نے 79 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور جس طرح شاداب کو اچانک نمبر چار پر بھیجا گیا

اس نے ٹیم کا مزاج تبدیل کردیا اور ٹیم کی کامیابی میں اپنا حصہ ڈالا۔حارث رﺅف نے کہا کہ کوشش ہے کہ سینئر بولر کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کروں اور ٹیم کا بوجھ سنبھالوں تاکہ ان کی کارکردگی سے ساتھی بولرز کو سہارا ملے جو ٹیم کے لیے سود مند ثابت ہو۔

نیوزی لینڈ کیخلاف میچ، پاکستان کے 3 اہم بولرز باہر

انہوں نے کہا کہ کپتان بابر اعظم جس طرح ان پر اعتماد کر رہے ہیں وہ بھی کوشش کرتے ہیں کہ ان کے اعتماد پر پورا اتروں، آج ہمارا پلان یہ ہی تھا کہ کیوی کھلاڑیوں کی وکٹیں بھی لیں اور اسکور بھی زیادہ نہ ہونے دیں جس کی وجہ سے لو اسکورنگ ہدف ملا جس سے بیٹرز کو آسانی ہوئی۔

Haris Rauf Latest News in Urdu | Cricket News in Urdu | Aik Din Geo Kay Saath – Haris Rauf – Suhail Warraich – Geo News | 7th August 2022

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button