کھیل و کھلاڑی

پاکستان کا نام روشن کرنے پر انہیں بے حد خوشی ہے:ساجد خان

ڈھاکہ (آواز نیوز)بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کرکٹر ساجد خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا نام روشن کرنے پر انہیں بے حد خوشی ہے۔پشاور پہنچنے کے بعد اپنی کرکٹ اکیڈمی کے دورے کے موقع پر ساجد خان کا شاندار استقبال کیا گیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

کرکٹر نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ محنت کرنی چاہیے، محنت کبھی بھی رائیگاں نہیں جاتی۔انہوں نے بنگلادیش میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر خوشی کا اظہار بھی کیا جب کہ اس موقع پر نوجوان کرکٹرز نے ان کے ساتھ سلفیاں بھی بنوائیں۔

He is very happy to make Pakistan famous Sajid Khan video

خیال رہے کہ اسپنر ساجد خان نے بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا تھا اور بنگلادیش کے کسی بیٹر کو زیادہ دیر کریز پر رکھنے کا موقع ہی نہیں دیا، ساجد خان نے 12 وکٹیں اپنے نام کی تھیں۔

شاہین شاہ ایک دن عظیم بولر بنیں گے، ڈینی موریسن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button