کھیل و کھلاڑی

پریمئر سپر لیگ،زمین ڈاٹ کام نے پانچویں ایڈیشن کا ٹائٹل جیت لیا

فائنل معرکے میں فاتح ٹیم نے جعفر برادرز کی ٹیم کو 36 رنز کی شکست دی

لاہور(آواز نیوز)پریمئر سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کا ٹائٹل زمین ڈاٹ کام کی ٹیم اپنے نام کر لیا ،فائنل میچ میںزمین ڈاٹ کام کی ٹیم نے جعفر برادرز کو36رنز سے شکست دی۔

فائنل میچ میں زمین ڈاٹ کام نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے۔ محمد فیصل 53 اور سلمان شاہد نے 50 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔عرفان ذوالفقار، ریحان ذوالفقار اور حسنین ریاض نے دو ،دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں جعفر برادرز کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنا سکی۔ محمد فیصل کو عمدہ کارکردگی دکھانے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

ایونٹ کے اختتام پر مجموعی طور پر بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کا بھی اعلان کیا گیا ۔ یونی فوم کے عباس علی ٹورنامنٹ کے بہترین بلے باز اور کھلاڑی ،ٹی پی آر کے حماد عزیز بہترین بالر، ٹی پی آر کے ہی وقاص حسن بہترین فیلڈر ،ایف بی آر کے رضوان حیدر بہترین وکٹ کیپر ،جاز، یونی فوم اور آئی سی آئی پاکستان کو بیسٹ ڈسپلن ٹیم ،شاپ ڈیو شاپستان اور روز پیٹل کی ٹیموں کو بیسٹ ایمرجنگ ٹیم کا ایوارڈ دیا گیا۔

فائنل میچ دیکھنے کے لئے شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد گرائونڈ میں موجود تھی جو کھلاڑیوںکو تالیاں بجا کر داد دیتے رہے ۔ سابق کرکٹر ظفر چوہدری، ڈائریکٹر جعفر برادرز فہیم اعظم اور جنرل منیجر عمر ذوالفقار نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف آرگنائزر فہیم مختار بٹ نے کہا کہ ہر سال کارپوریٹ سیکٹر کے ملازمین کیلئے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

ہماری کوشش ہوتی ہے کھلاڑیوںکو بہترین سہولیات فراہم کریں اور اسی وجہ سے ہر سال ٹیموں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔مہمانان خصوصی نے فاتح ٹیم زمین ڈاٹ کام اور رنز اپ ٹیم جعفر برادرز کوٹرافیاں دی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button