والدین کی نظر میں ان کا بچہ چھوٹا ہی رہتا ہے بے شک وہ 50سال کا ہی کیوں نہ ہو:بابر اعظم
لاہور(یواین پی )سوشل میڈیا پر متحرک معروف شخصیات عام طور پر مداحوں سے رابطے میں رہنے کے لیے آئے دن کوئی نہ کوئی پوسٹ شیئر کرتی رہتی ہیں۔
یہ پوسٹس روزمرہ روٹین پر مبنی ہوتی ہیں تو کبھی بچپن کی یادیں تازہ کرتی پوسٹس بھی شیئر کی جاتی ہیں۔معروف شخصیات کی فیملی کی جانب سے بھی شیئر کی جانے والی پوسٹس مداحوں میں خوب مقبول ہوتی ہیں۔
ایسی ہی ایک پوسٹ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد نے شیئر کی ہے جس میں نمبر ون کرکٹر کو معصومیت بھرے انداز میں کرکٹ کِٹ زیب تن کیے بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔
بابر اعظم کی مسجد نبوی میں موجودگی کی تصویر وائرل
یہ تصویر قومی کپتان کی نوعمری کی تصویر ہے۔بابر اعظم کی معروف یوٹیوبر کے ساتھ مدینہ سے تصاویر سامنے آگئیںبابر اعظم کے والد نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہر ماں باپ کا بچہ ان کی نظر میں بس اتنا ہی بڑا ہوتا ہے، بے شک وہ پچاس سال کا ہی کیوں نہ ہو ۔
Latest Sports News in Urdu Video