کھیل و کھلاڑی

بھارتی لیگ آئی پی ایل کی ٹیم سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیم کو فاسٹ بولر عمران ملک کی صورت میں وقار یونس مل گیا

میں نے ایک کرکٹ کیمپ میں پہلی بار عمران ملک کو دیکھا تب ہی مجھے ان کی بولنگ میں وقار یونس کی جھلک دکھائی دی، عرافان پٹھان

حیدر آباد (این این آئی)بھارتی لیگ آئی پی ایل کی ٹیم سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیم کو فاسٹ بولر عمران ملک کی صورت میں وقار یونس مل گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق فاسٹ بولر عرفان پٹھان نے سن رائزرز حیدرآباد کے فاسٹ بولر عمران ملک کو وقار یونس کی جھلک قرار دے دیا۔

فاسٹ بولر کو رواں سیزن میں بھی برقرار رکھا گی ہے وہ مستقل مزاجی سے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کررہے ہیں۔گذشتہ دنوں انھوں نے پنجاب کنگز کے خلاف 4 وکٹیں لینے کے ساتھ 20 واں اوور میڈن کرنے والے چوتھے بولر کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم رواں سال جولائی میں آئرلینڈ کا دورہ کرے گی

سابق بھارتی آل راﺅنڈر عرفان پٹھان نے کہا کہ میں نے ایک کرکٹ کیمپ میں پہلی بار عمران ملک کو دیکھا تب ہی مجھے ان کی بولنگ میں وقار یونس کی جھلک دکھائی دی۔عرفان پٹھان کا کہنا تھا کہ میں اس وقت ہی ان کی صلاحیتوں کا گرویدہ ہوگیا تھا۔

latest Urdu news Indian League IPL team Sun Riser Hyderabad video

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button