کھیل و کھلاڑی
نیوزی لینڈ کیخلاف میچ، پاکستان کے 3 اہم بولرز باہر
نیوزی لینڈ کیخلاف میچ، پاکستان کے 3 اہم بولرز باہر
کرائسٹ چرچ (آوازنیوز)نیوزی لینڈ میں کھیلی جا رہی سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبان ٹیم کے خلاف ہونے والے میچ سے پاکستان کے 3 اہم بولرز باہر ہو گئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کےلئے نسیم شاہ، محمد حسنین اور عثمان قادر دستیاب نہیں ۔عثمان قادر انگلینڈ کے خلاف کھیلی گئی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں زخمی ہوئے تھے، ڈاکٹروں نے انہیں 3 ہفتوں کے لیے آرام کا کہا ہے۔
فیفا ورلڈ کپ کے گانے کا ٹریک لائیٹ دی اسکائے جاری
پی سی بی کے مطابق محمد حسنین اور نسیم شاہ وائرل بخار میں مبتلا ہونے کی وجہ سے آج کے میچ کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔