کھیل و کھلاڑی

محمد عامر سے بہت متاثر ہوں، ایمل خان

لیگ میں ہمیں اپنا ٹیلنٹ دکھانے کا موقع ملے گا، فاسٹ بولر

کراچی (آواز نیوز) پاکستان جونیئر لیگ کے پہلے ہی روز کئی ایک نوجوان کرکٹرز نے توجہ اپنی طرف مبذول کرائی جن میں ایک مردان وارئیرز کے فاسٹ بولر ایمل خان بھی ہیں۔

پاکستان جونیئر لیگ کے پہلے میچ میں مردان وارئیر نے گوجرانوالا جائنٹس کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔ایمل خان کی تیز گیندوں اور یارکرز نے سب کو متاثر کیا ہے، ایمل نے گوجرانوالا جائنٹس کے خلاف4 اوورز میں 15 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔

ایمل خان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ان کا تعلق مہمند سے ہے اور انہوں نے وہاں سے کرکٹ کھیلنے کا آغاز کیا اور پھر لاہور کی اکیڈمی لائنز کرکٹ میں شامل ہوگئے اور اب یہی کھیلتے ہیں۔

ایمل خان نے بتایا کہ وہ فاسٹ بولر محمد عامر سے متاثر ہیں، وہ ان کے فیورٹ بولر ہیں۔ ان کی ویڈیوز دیکھ کر سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

نوجوان فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ ہدف ایک ہی ہے کہ پاکستان کی طرف سے کھیلنا ہے اور اس کے لیے سخت محنت کر رہا ہوں، اس ٹورنامنٹ میں اچھا کھیلوں گا سب کی توجہ حاصل کروں گا اور آگے بڑھوں گا۔

جادوگر ہوں کہ مڈل آرڈر کے مسئلے کا حل نکال لیں

ایمل نے کہا کہ پاکستان جونیئر لیگ شروع کرنے پر چیئرمین رمیز راجا کے مشکور ہیں، لیگ میں ہمیں اپنا ٹیلنٹ دکھانے کا موقع ملے گا اور یہ ہم سب کے کیرئیرز کے لیے بہت اچھی ثابت ہو گی۔

Muhammad Aamir Latest News in Urdu | Sport News in Urdu | Muhammad Amir ki Pakistan team mein ab jagah nahi hai Shahid Afridi – Game Set Match – 15 July 2022

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button