کھیل و کھلاڑی

نیشنل آرچری چیمپئن شپ کے لئے سندھ کی دو ٹیموں کاا علان

مرد وخواتین پر مشتمل ٹیموں کا انتخاب 15روزہ تربیتی کیمپ کے بعد کیا گیا

کراچی (آواز نیوز)سندھ آرچری ایسوسی ایشن نے کراچی میں شیڈول نویں نیشنل آرچری چیمپئن شپ کے لئے سندھ کی دومردوں اور خواتین تیر اندازوں کی ٹیموں کاا علان کر دیا ہے۔

ٹیم کا اعلان سندھ آرچری ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اور کیمپ کمانڈنٹ سید اعجاز علی نے کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس پر جاری تربیتی کیمپ کے دوران کیا ۔اس موقع پر سندھ آرچری ایسوسی ایشن کے چیئر مین امتیاز شیخ اور سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت بھی موجود تھے۔

ٹیموں کا اعلان سندھ آرچری ایسوسی ایشن کے تحت لگائے گئے 15روزہ تربیتی کیمپ کے عمدہ کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا ،تربیتی کیمپ میں 31تیر انداز شریک تھے۔

سندھ گرین مینز میں کرنل (ر) ضیا الاسلام ،اکمل خان ،سعد حسن ،اریب حسین اور معیز جبکہ سندھ گرین ویمنز میں امبرین بابر ،طوبیٰ حسنین ،عروبہ مہتاب،صنوبر اور المیرا شامل ہیں ،سندھ وائٹ مینز میں معاذ مقصود،حسن احمد ،معظم علی اور طاہر جبکہ ویمنز میں ایمان نیازی ،سروش،فلک ،مصباح اور بتول کو شامل کیا گیا ہے ۔مشہود احمدکو سندھ گرین مینز اورحاجی ذوالفقارسندھ وائٹ کومینز جبکہ ثنا طاہر کو ویمنز ٹیم کا منیجر مقرر کیا گیا ہے۔

اس موقع پر سندھ آرچری ایسوسی ایشن کے چیئر مین امتیاز شیخ نے منتخب کھلاڑیوں کو ان کے انتخاب پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایونٹ میں اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں ،ملک بھر سے آئے ہوئے ماہر اور تجربہ کار تیر اندازوں سے آپ کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔

ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کس بالی وڈ اداکار کا ’کرش‘ تھیں؟

کیمپ کمانڈنٹ سید اعجاز علی نے کہا کہ کیمپ کے دوران کھلاڑیوں نے بہت کچھ سیکھا ہے امید ہے سندھ کے تمام کھلاڑی نیشنل چیمپئن شپ میں عمدہ پرفارم کریں گے ،ایس او اے کے سیکریٹری احمد علی راجپوت کا کہنا تھا کہ پاکستان آرچری کی تاریخ میں پہلی بار سندھ کی دو ٹیمیں نیشنل آرچری چیمپئن شپ میں شرکت کر رہی ہیں۔یہ آپ کے پاس بہترین موقع ہے کہ آپ اپنا انتخاب درست ثابت کریں۔

تربیتی کیمپ چیمپئن شپ کے آغاز تک جاری رہے گا ۔

National Archery Championship News | Sport News in Urdu | 9th National Archery Championship Trials phase-1

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button