کھیل و کھلاڑی

نیوزی لینڈ اور پاکستان کی خواتین ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 3 دسمبر کو کھیلا جائے گا

اسلام آباد (آواز نیوز) نیوزی لینڈ اور پاکستان کی خواتین ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 3 دسمبر کو یونیورسٹی اوول، ڈونیڈن میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم ان دونوں نیوزی لینڈ کے دورہ پر ہے اور وہ اپنے دورہ نیوزی لینڈ میں میزبان خواتین کرکٹ ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹونٹی اور تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا آغاز 3 دسمبر کو پہلے میچ سے ہوگا۔

شاداب خان نے ملک کے لیے بی بی ایل اور ٹی 10 لیگ کے معاہدوں کی قربانی دیدی

دوسرا میچ 5 دسمبر کو یونیورسٹی اوول، ڈونیڈ ن میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 9 دسمبر کو جان ڈیوس اوول، کوئنز ٹان میں کھیلا جائے گا۔

ٹی ٹونٹی سیریز مکمل ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 12 دسمبر کو جان ڈیوس اوول، کوئنز ٹاﺅن میں کھیلاجائے گا۔

دوسرا ایک روزہ میچ 15 دسمبر کو ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گاجبکہ تیسرا اور آخری میچ 18دسمبر کو ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔

Pakistan Women Cricket News in Urdu | Cricket News in Urdu | Fatima Sana Exclusive Interview | Pakistan Women Cricket Team | Geo News

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button