کھیل و کھلاڑی
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم رواں سال جولائی میں آئرلینڈ کا دورہ کرے گی
قومی خواتین کرکٹرز آئرلینڈ میں سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کھیلیں گی جو 16 جولائی سے 24 جولائی تک کھیلا جائے گا
اسلام آباد (آواز نیوز) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم رواں سال جولائی میں آئرلینڈ کا دورہ کرے گی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق جولائی میں ہونیوالے ٹورنامنٹ میں پاکستان اور آئرلینڈ کے ساتھ آسٹریلیا کی ٹیم بھی شامل ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد چھ رنز سے ہرا دیا۔
224 رنز کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 217 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی، یہ ایونٹَ میں پاکستان کی تیسری
شکست ہے۔
Pakistan women’s cricket team visit Ireland in July videohttps://www.youtube.com/watch?v=5JCpQT8G84s