کھیل و کھلاڑی

شاہد آفریدی ٹیسٹ کرکٹ میں گھاس والی پچ بنانے کے حامی ہیں،نجم سیٹھی

شائقین کرکٹ کو ہار یا جیت سے کوئی غرض نہیں، معیاری ٹیسٹ کرکٹ دیکھنا چاہتے ہیں، چیئرمین پی سی بی

کراچی(آواز نیوز )پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہاہے کہ شاہد آفریدی ٹیسٹ کرکٹ میں تبدیلیاں چاہتے تھے اور ٹیسٹ کرکٹ میں گھاس والی پچ بنانے کے حامی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں نجم سیٹھی نے کہاکہ شاہد آفریدی جارحانہ فیصلے کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں، ان جیسے کھلاڑی کو ہمیں سلیکشن کمیٹی میں شامل کرنے کی ضرورت تھی، وہ نئے ٹیلنٹ کو موقع دینے جیسے جارحانہ فیصلے کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کی وائٹ بال فارمیٹس کی ٹیم پی ایس ایل کی وجہ سے اچھی ہے، پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ گزشتہ چار سال سے تنزلی کا شکار رہی ہے، ماضی کے ڈومیسٹک اسٹرکچر کو ختم کر دیا گیا جس سے ٹیسٹ کرکٹرز ملتے تھے۔

اقوام متحدہ ، عالمی طاقتیں کشمیریوں کی نسل کشی روکیں: شبیر شاہ

نجم سیٹھی نے کہاکہ شائقین کرکٹ کو ہار یا جیت سے کوئی غرض نہیں، وہ معیاری ٹیسٹ کرکٹ دیکھنا چاہتے ہیں، ماضی کے پی سی بی اعلیٰ عہدیداران نے ٹیسٹ کرکٹ میں غیرمعیاری پچز بنوائیں، وہ ٹیسٹ میچ ڈرا کےلئے کھیلنا چاہتے تھے۔

انہوںنے کہاکہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف ڈرا کرنے کی سوچ کے باوجود ہم نے شکست کھالی، پاکستان اب ہار یا جیت کی سوچ سے باہر نکل کر معیاری ٹیسٹ کرکٹ کھیلے گا۔

PCB Latest News in Urdu | Shahid Afridi Latest News in Urdu | What Will Be New in 2nd Test Pitch | Shahid Afridi Explains | PCB | MA2L

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button