کھیل و کھلاڑی

پی سی بی چیئرمین کی ”کارکردگی“ پر تنقید کے نشتر برسنے لگے

رمیز راجہ بھی پیشروں کی طرح ہیں اور اپنے عہدے پروقت گزار رہے ہیں ، سابق قومی فاسٹ بالر تنویر احمد

کراچی (آواز نیوز) پی سی بی چیئرمین کی کارکردگی پر تنقید کے نشتر برسنے لگے، سابق قومی فاسٹ بالر تنویر احمد کا کہنا ہے کہ رمیز راجہ بھی پیشروں کی طرح ہیں اور اپنے عہدے پروقت گزار رہے ہیں۔

بورڈ میں اہم کرسی سنبھالنے کے بعد کوئی اچھا فیصلہ نہیں کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ٹیم سلیکشن اور پی سی بی میں بھرتیاں بھی میرٹ پر نہیں ہوئیں۔

جب رمیز راجہ کو پی سی بی چیئرمین بنایا گیا تو ان سے معاملات میں بہتری لانے کیلئے بہت امیدیں وابستہ تھیں

لیکن اب تک کچھ نہ ہوسکا اور و ہ پاکستان کرکٹ کی بہتری کیلئے کام نہیں کر رہے۔

رمیز راجہ بھی اپنے پیشروﺅں کی طرح ہی ہیں جو پاکستان کرکٹ کی بہتری کیلئے کام کرنے کے بجائے بورڈ میں وقت گزار رہے ہیں۔

تنویراحمد نے جونیئر پی ایس ایل کے انعقادسے متعلق رمیز راجہ کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ سربراہ کو دو روزہ یا تین روزہ ٹورنامنٹ کے انعقاد پر توجہ دینی چاہئے تھی۔

یہ فیصلہ پاکستان کرکٹ کو تباہ کر دے گا کیونکہ اس سے نوجوان یہ سوچیں گے کہ انہیں کھیل کا طویل ترین فارمیٹ کھیلنے کی ضرورت نہیں ہے۔

دنیا بھر میں لوگ کہہ رہے ہیں کہ ٹی ٹوئنٹی نے ٹیسٹ کرکٹ کو تباہ کر دیا لیکن بورڈچیئرمین جونیئر پی ایس ایل کے انعقاد کی کوشش کر رہے ہیں۔

Rameez Raja Latest News in Urdu | Chairman PCB Ramiz Raja Press Conference

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button