کھیل و کھلاڑی

کھلاڑیوں کو سپورٹ کی ضرورت ہے: رمیز راجہ

ورلڈکپ میں ایشیائی ٹیموں کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، ہماری قوت اسپنرز ہیں، ٹیم کا کمبی نیشن بہت زبردست ہے

موجودہ قومی ٹی ٹونٹی ٹیم ورلڈکپ جیتنے کی اہل قرار ،کھلاڑیوں کو سپورٹ کی ضرورت ہے ‘ رمیز راجہ
لاہور ( آوازنیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے موجودہ قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کو ورلڈکپ جیتنے کا اہل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈکپ میں ایشیائی ٹیموں کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، ہماری قوت اسپنرز ہیں، ٹیم کا کمبی نیشن بہت زبردست ہے۔

، ہماری ٹیم جیت رہی ہے، البتہ جب یہ دو میچ اکٹھے ہارتے ہیں تو اس پر کنٹرول کرنا چاہیے۔ایک انٹرویو میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ دو طرفہ سیریز کی نسبت ورلڈکپ میں تھوڑا ریلیف مل جاتا ہے۔

، ایک سخت میچ کے بعد تھوڑی آسان ٹیم مل جاتی ہے، میرے خیال میں پاکستان ورلڈکپ جیتنے کا اہل ہے۔آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی چار سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ان پچز پرویسٹرن بلاک کی ٹیمیں زیادہ کامیاب ہوئی ہیں، تقریباً ساری بڑی ٹیمیں پاکستان آرہی ہیں۔

بھارت کو بھی یہاں آکر ایشیاءکپ میں کھیلنا چاہیے، ایشین کرکٹ کونسل کا مقصد بھی یہ تھا کہ ایشین بلاک آپس میں کھیلے، تو میرے خیال میں سب کو یہاں اکر کھیلنا چاہیے۔

ورلڈکپ میں ابتدائی میچ بھارت کے ساتھ ہونے پر اضافی پریشر محسوس کرنے کے سوال پر بورڈ سربراہ نے واضح کیا کہ پریشر تو ہر میچ کو ہوتا ہے۔

گزشتہ ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کو زیادہ اہمیت نہیں دی جارہی تھی لیکن ہم نے پانچ میچز جیت لیے تھے، ہمیں اس ٹیم کو کریڈٹ دینا ہے، یہ ٹیم مایوس کم کرتی ہے۔

انکی کامیابیاں بہت زیادہ ہیں۔جب وننگ گراف 75فیصد ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کم غلطیاں کررہے ہیں۔ہر دن پرفارمنس میں تسلسل آسان نہیں ہوتا، یہ ایک مشکل گیم ہے۔

رمیز راجہ نے کہا کہ خامیاں ہر ٹیم میں ہوتی ہیں، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے پاس کوالٹی اسپنرز موجود نہیں، اس پر بھی تنقید ہوتی ہے۔

ہر ٹیم کے پاس کوئی ہائی پوائنٹس اور کچھ لو پوائنٹس ہوتے ہیں، اگر مجموعی طور پر ٹیم آپ کو اچھا رزلٹ دے رہی ہے تو پھر اس کی اونرشپ ہونی چاہیے۔

کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی اوپننگ پارٹنرشپ کے سوال پر رمیز راجہ کا موقف اپنایا کہ یہ لوگوں کی اس بات پر حیران ہوتا ہوں کہ بابر اور رضوان کی جگہ دوسری جوڑی کو موقع دیں، بڑی مشکل سے اوپننگ جوڑی بنتی ہے۔

ماضی میں دس سے زیادہ جوڑیاں آزمائی جاتی تھیں اور لوگ کہتے تھے کہ پاکستانی ٹیم کے پاس اوپنرز کی جوڑی نہیں۔اب جب ہمارے پاس ایک بہترین اوپنرز پئیر موجود ہے تو لوگ بات کرتے ہیں کہ ان کو اکٹھا کیا رکھا ہوا ہے۔

کسی بھی بڑی ٹیم میں ایک بہترین وکٹ کیپر، اوپننگ جوڑی، فاسٹ بولرز سب کچھ اس وقت ہمارے پاس ہیں۔انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کی عدم موجودگی میں بھی ہمارے پیسرز نے اس کی کمی محسوس نہیں ہونے دی۔

یہ ہمارےاچھے پوائنٹس ہیں، ہاں یہ درست ہے کہ مڈل آرڈر میں اس طرح کی پرفارمنس نہیں ہورہی جو ہم چاہتے ہیں لیکن اس کے باوجود یہ زیادہ طرح بہتر پرفارم کرنےمیں کامیاب رہتے ہیں۔

شاہین شاہ سے متعلق چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے تیار اور پرجوش ہیں، شاہین سے بات ہوئی ہے وہ بہت پراعتماد ہیں کہ ان کی واپسی پہلے کی طرح بہت زبردست ہوگی،وہ کہہ رہےہیں کہ میں عام طور پر اتنا فٹ نہیں ہوا، جتنا اب محسوس کررہا ہوں۔

گھٹنے کی انجری عام انجری سے الگ ہے، بہت دیکھ بھال کی ضرورت ہے،شاہین نے پوری طرف پلاننگ کررکھی ہے، وہ آسٹریلیا پہنچ کر پریکٹس کرنے کے ساتھ دو پریکٹس میچز بھی کھیلیں گے، اس سے ہم سب کو اس فٹنس اور ردھم کا اندازہ ہوجائے گا۔

شاہین کی طرح ہم بھی پوری طرح تیار ہیں۔جونیر لیگ کے حوالے سے رمیز راجہ نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ٹیلنٹ جو بھی آئے وہ ایک پراسس سے گزر کر قومی ٹیم تک پہنچے۔

جونیئرز لیگ میں چھوٹے بچے شامل ہورہے ہیں، اس عمر میں یہ خواب دیکھتے ہیں اور ان کی خوشی کی کوئی قیمت نہیں۔ ایک دس سال کا بچہ اب کرکٹ کو اپنا ذریعہ معاش بناسکتاہے،

ہم امریکہ میں باسکٹ بال، بیس بال اوردوسرے ممالک میں فٹبال کے آئیڈیے یہاں متعارف کرارہےہیں تاکہ بلندیوں کو چھوئیں۔

لوگ کہتے ہیں کہ ہم پرانی طرز کی ٹی ٹوئنٹی کھیلتے ہیں، اس سے متفق نہیں، آپ ہمارے رزلٹ دیکھیں،وہ بہت اچھے ہیں۔کرکٹ بورڈ کے سربراہ نے اس خواہش کااظہار کیا کہ سارےفارمیٹ میں پاکستان کو نمبرون بننے کی تمنا ہے، جونیئر سطح پر کرکٹ کو ٹھیک کررہے ہیں۔

اسکولز کی سطح پر کرکٹ کروارہے ہیں، نئی کھیپ پر انویسٹ کررہے ہیں، غیر ملکی پاور ہٹر کوچز سمیت وہ سب سہولیات دے رہے ہیں جس سے دس سال کی عمر کا بچہ بھی مستقل کا کامیاب کرکٹر بن سکے گا۔

میں اس موقع کا انتظار کر رہا تھا، بابر اعظم

جونیئر سطح پر کرکٹ کو ٹھیک کررہے ہیں، سہولیات سے دس سال کی عمر کا بچہ بھی مستقل کا کامیاب کرکٹر بن سکے گا‘چیئرمین پی سی بی

Ramiz Raja Latest News in Urdu | Latest Sports News in Urdu | Pakistan T20 world Cup jeetnay ja rahi hai | Ramiz Raja | T20 World Cup | SAMAA TV

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button