جادوگر ہوں کہ مڈل آرڈر کے مسئلے کا حل نکال لیں
اسلام آباد(آواز نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈکے چیئرمین رمیز راجہ نے کہاہے کہ ہمارے پاس کوئی جادو کی چھڑی یا بٹن نہیں ہے کہ مڈل آرڈر بیٹنگ کا مسئلہ،غیر معیاری فیلڈنگ اور پریشر میں اچھا نہ کھیلنے کا حل نکال لیں اس کےلئے ایک طریقہ کار سے گزرنا پڑتا ہے اور اسی طریقہ کار پر عمل شروع کیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے ایک انٹرویومیں کہا کہ سب کہتے ہیں کہ قومی ٹیم کا مڈل آرڈر مضبوط نہیں فیلڈنگ معیاری نہیں پریشر میں اچھا نہیں کھیلتے ہمارے پاس کوئی بٹن نہیں یا جادو کی چھڑی نہیں کہ سب جلدی ٹھیک ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ان سب خامیوں پر قابو پانے کے لیے ایک عمل سے گزرنا پڑتا ہے پی جے ایل اور بیسٹ ہنڈرڈ ایک طریقہ کار بنانے کی کوشش ہے اس عمل میں وقت لگے گا لیکن طریقہ کار یہی ہے، پی جے ایل کے اسٹار پی ایس ایل میں دکھائی دیں گے۔
رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ میں اچھی شروعات کی ہے، جیت ،جیت ہوتی ہے ، اس سے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے پلان یہی تھا 1992 ورلڈ کپ کی طرح قومی ٹیم 30 روز پہلے آسٹریلیا جاتی تاہم انگلینڈ کی سیریز اور پھر نیوزی لینڈ سہ فریقی سیریز کی وجہ سے ممکن نہ ہو سکا، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں ایک جیسا بانس ہوتا ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اب تیاری کا اچھا موقع مل رہا ہے۔
دوسری جانب ویمن ٹیم کی ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف کامیابی پر رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ کی فیورٹ بھارت کو شکست دی ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ ویمن کرکٹرز میں پوٹینشل ہے ، میں نے پورا میچ نہیں دیکھا میں میچ دیکھتے نروس اٹیک میں آجاتا ہوں۔
بھارت کی 9 وکٹیں گریں تو مجھے کسی نے آکر بتایا تو میں نے میچ دیکھا، ویمن ٹیم جزبے کے ساتھ کھیلی اور جیتی۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مقابلہ ایک بلین ڈالرز والی کرکٹ انڈسٹری کے ساتھ ہے ہم اس حریف(بھارت)کا شاندار مقابلہ کرتے ہیں۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ویمن کرکٹرز میں پوٹینشل ہے۔
دی ویمن لیگ کا پلیٹ فارم انہیں دے رہے ہیں،کرکٹ سے ہی ویمن امپاورمنٹ کا گول حاصل کیا جا سکتاہے۔انہوںنے کہاکہ اس سے ویمن کرکٹرز کا پول بڑھے گا انہیں کھیل کا اچھا ماحول دیں گے۔
سابق کپتان دھونی کے مجسمے پر مداحوں کی دلچسپ میمز
یہ پراجیکٹ اچھا ثابت ہو گا دی ویمن لیگ کے لیے اسپانسرز ابھی سے صف میں کھڑے ہو گئے ہیں ،پی جے ایل کا ابھی آغاز ہوا ہے اس سیزن میں چار پانچ باصلاحیت کرکٹرز کی بھی نشاندہی ہوگئی تو یہ لیگ کی جیت ہو گی۔