کھیل و کھلاڑی

ہمیں سیکھنا ہو گا کہ ہمیں اسپنرز کے خلاف کیسے بیٹنگ کرنی چاہیے:روہت شرما

ڈھاکہ (آواز نیوز)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ ہمیں سیکھنا ہو گا کہ ہمیں اسپنرز کے خلاف کیسے بیٹنگ کرنی چاہیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق میچ پوسٹ پریس کانفرنس کے دوران روہت شرما نے کہا کہ پچ تھوڑی چیلنجنگ تھی، گیند بہت زیادہ ٹرن کر رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سمجھنا ہوگا کہ اس کنڈیشن میں کس طرح کھیلنا ہے۔

روہت شرما نے کہا کہ ہم ایسے حالات کے عادی ہیں، ہمیں یہ دیکھنا ہوگا کہ ان حالات میں اسپنرز کے خلاف کیسے بیٹنگ کی جائے۔

میں نے کرکٹ عمران خان کو دیکھ کر شروع کی:شاہد آفریدی کا جواب

بھارتی کپتان نے کہا کہ ہم نے اچھا ٹارگٹ سیٹ نہیں کیا تھا تاہم بولرز نے اچھی گیند بازی کی اور میچ کو اتنا قریب لے گئے۔

Rohit Sharma News in Urdu | Cricket News in Urdu | Rohit Sharma got Injured in Net and Out of T20 World Cup

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button