کھیل و کھلاڑی

مجھے انگلش لینگویج کے لفظ سے ہی نفرت ہے، سعید اجمل

آپ کی جو زبان ہے آپ اس سے برا بھی اور اچھا بھی کام کر سکتے ہیں

لاہور(آواز نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنر سعید اجمل نے کہا ہے کہ مجھے انگلش لینگویج کے لفظ سے نفرت ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گردش کرنے والی ویڈیو میں سعید اجمل نے کہا کہ مجھے انگلش نہیں آتی۔

جب میں ورلڈ نمبر ون بنا تو مجھے بڑے لوگوں نے کہا کہ انگریزی میں بات کریں۔میں ان کو جواب دیا کہ میری مرضی میں جو کروں، میں انگریزی میں بات نہیں کروں گا۔

اگر آپ نے میری قومی زبان میں مجھ سے انٹرویو کرنا ہے تو کریں۔سعید اجمل نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ جو ہم کر رہے ہیں وہ پوری دنیا دیکھ رہی ہے یہ عام بندہ نہیں کر رہا، دنیا میں ورلڈ نمبر ون کا مطلب ورلڈ نمبر ون ہے، تو دنیا کو آپ کے پاس آنا چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انگلش لینگویج لفظ سے ہی مجھے نفرت ہے، اگر آپ کو انگلش نہیں آتی تو آپ برے ہیں اور اگر آپ کو آتی ہے تو آپ دنیا کے سب سے اچھے انسان ہیں۔

شعیب ملک، ٹی20 فارمیٹ میں 12 ہزار رنز بنانے والے دوسرے کرکٹر بن گئ

قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی نے کہا کہ کرکٹ کے کیریئر کو انگلش سے کیوں جوڑ اجاتا ہے؟ آپ کا جو کیریئر ہے وہ دنیا کا سب سے اچھا ہے، آپ کی جو زبان ہے آپ اس سے برا بھی اور اچھا بھی کام کر سکتے ہیں۔

Saeed Ajmal Cricket News in Urdu | Cricket News in Urdu | Saeed Ajmal’s hilarious interview 2

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button